BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 June, 2008, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شہباز بِلامقابلہ ایم پی اے‘

شہباز شریف قانونی اور آئینی طور پر اب رکنِ پنجاب اسمبلی ہیں: وکیل
مسلم لیگ نون کے ترجمان پرویز رشید نے کہا ہے ضمنی انتخابات کے لیے ان کی پارٹی کے صدر شہباز شریف پی پی اڑتالیس بھکر سے پنجاب اسمبلی کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ نون پہلے ہی یہ اعلان کر چکی ہے کہ شہباز شریف رکن صوبائی اسمبلی بننے کےبعد پنجاب کی مخلوط حکومت میں وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

الیکشن کمشن کےنوٹیفیکیشن کے مطابق پیر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔پرویز رشید نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھکر سے شہباز شریف کے مخالف تمام امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔ان کے وکیل اشتر علی اوصاف نے کہا کہ قانونی اور آئینی طور پر شہباز شریف اب رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھکر کے ریٹرنگ افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کے خلاف اب کوئی امیدوار میدان میں نہیں رہا۔

شہباز شریف نے بھکر کے علاوہ لاہور سیالکوٹ اور راولپنڈی سے مزید چار نشستوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے تھےجو اب وہ واپس لے رہے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لاہور کی دونشستوں پر متبادل امیدواروں کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے اور اب لاہورکے پی پی چون سے زعیم قادری اور پی پی ایک سو اکتالیس سے مجتبی شجاع الرحمان انتخاب لڑیں گے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور ان کے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عام انتخابات میں اس لیے حصہ نہیں لے سکے تھے کہ ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے اور انہیں انتخابات کے لیے نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔

اب دونوں بھائیوں نے ان حالات میں ضمنی انتخابات میں حصہ لیا ہےکہ ان کی پارٹی قومی اسمبلی میں دوسری بڑی اکثریتی جماعت ہے اور پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہونے کے علاوہ پیپلز پارٹی سے اتحاد کے بعد اپنی حکومت قائم کر چکی ہے۔

دیکھیں شہباز کا کیا بنتا ہے
آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن میں صرف چوبیس گھنٹے لگے تھے دیکھنا ہے کہ اب شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کتنی دیر میں جاری ہوتا ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزارت اعلٰی کے عہدے پر اس وقت دوست محمد کھوسہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شہباز شریف کے وکیل اشتر علی اوصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن میں حسابات کے گوشوارے جمع داخل کرائے جانے کے بعد ان کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن میں صرف چوبیس گھنٹے لگے تھے دیکھنا ہے کہ اب شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کتنی دیر میں جاری ہوتا ہے۔

غداری کا مقدمہ
مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا: نواز
نواز شریفخصوصی انٹرویو
اتحاد، عدلیہ، امریکہ یا روٹی کپڑا اور مکان
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد