BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 May, 2008, 12:29 GMT 17:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نواز و شہباز کے کاغذات منظور

نواز شریف نے راولپنڈی کےحلقہ این اے باون کے علاوہ لاہور کے حلقہ ایک سو تئیس سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں
پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز کے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے باون جبکہ ان کے چھوٹے بھائی اور پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف کے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی دس کے لیے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

اس سے پہلے لاہور میں میاں نواز شریف کے حلقہ این اے ایک سو تئیس سے اور شہباز شریف کے پی پی ایک سو چون سےبھی کاغدات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے حلقے این اے باون سے پاکستان مسلم لیگ قاف کے اُمیدوار راجہ ناصر نے ریٹرنگ افسر کو اعتراضات جمع کروائے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ میاں نواز شریف کو طیارہ سازش کیس میں سزا ہوچکی ہےلہذا وہ ان انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اس کے علاوہ نواز شریف مختلف بینکوں کے نادہندہ ہیں۔

نواز شریف کے وکیل نے ان اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو معافی دی گئی تھی اور ان اعتراضات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں سے سزا ہوئی تھی اور کب ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کے بارے میں مخالفین نے الزام لگایا تھا کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان مسلم لیگ نون کے چوہدری نثار علی خان نے خالی کی تھی۔ ریٹرنگ افسر نے میاں نواز شریف کے خلاف تمام اعتراضات مسترد کر دیے۔

اس حلقے سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے کیپٹن صفدر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے جبکہ راولپنڈی ہی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، پاکستان مسلم لیگ نواز کے ظفر علی شاہ اور عامر فدا پراچہ کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔

راولپنڈی سے صوبائی حلقے پی پی دس جہاں سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر بھی اسی نوع کے اعتراضات کیے گئے تھے جو حلقہ این اے باون میں میاں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اُٹھائے گئے۔ اس صوبائی حلقے سے پینتیس اُمیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد