حمایت جاری رکھیں گے: نثار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک مختصر سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعاون اور مصالحتی پالیسی جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس بیان میں ملاقات کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم چند حلقے اسے سینئر وزیر کی جانب سے ’الوداعی ملاقات‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔ سینیئر وزیر نثار علی خان کی وزیر اعظم سے یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب معزول ججوں کی بحالی سے متعلق حکمراں اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لندن میں ناکام مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ن) اپنا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مرکزی ورکنگ کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے وفد کے ساتھ لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں دو نومبر دو ہزار سات کی پوزیشن پر عدلیہ بحال نہ ہونے کی صورت میں مرکزی حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے کردار سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ ادھر ججوں کے مسئلے اور کراچی میں گزشتہ برس بارہ مئی کے واقعات کے خلاف وکلاء، سول سوسائٹی کے اراکین اور اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کا اتحاد اے پی ڈی ایم آج یوم سیاہ کے طور پر منا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون جاری رہے گا کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ صدر کو دوبارہ تقویت ملے۔
مسلم لیگ اور پی پی پی کی چار رکنی کمیٹی اتوار کو لندن میں اختلافات کو دور کرنے میں ناکام رہی تھی۔ اتوار کو کمیٹی کے مذاکرات کے دو دور ہوئے تھے جن میں دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کو ختم نہیں کیا جا سکا تھا۔ توقع ہے کہ مسلم لیگ کے رہنما آج سہہ پہر ایک اخباری کانفرنس میں قوم کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔ |
اسی بارے میں شاید دبئی سے کچھ پیچھے چلے گئے: نواز11 May, 2008 | پاکستان ’اتحاد، عدلیہ، امریکہ یا روٹی کپڑا اور مکان‘ 11 May, 2008 | پاکستان جمہوریت کےدشمن سرگرم ہیں: حقانی12 May, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||