مشرف کو محفوظ راستہ نہیں: نواز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اُنہیں یقین دلایا ہے کہ صدر پرویز مشرف کو ایوان صدر سے ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان اقبال لاہور میں پاکستان میں ایٹمی دھماکوں کے دس سال پورے ہونے پر مسلم لیگ ن کی طرف سے ’یوم تکبیر‘ کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے معزول ججوں کو بحال کروانے کی قسم کھائی ہے اور میں نے آصف علی زرداری کو یہ بات کہہ دی ہے کہ اگر ججوں کو بحال نہ کیا گیا تو ہم بھی وکلاء کے ساتھ بس میں بیٹھ کر آئیں گے‘۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ نہیں دیا جائے گا اور اُن کے خلاف پاکستانی قوم سے غداری کرنے کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر مشرف نے کہا تھا کہ اٹھارہ فروری کو اگر قوم اُن کے خلاف فیصلہ دے گی تو ایوان صدر چھوڑ دیں گے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ اکتیس دسمبر تک وردی اُتار دیں گے لیکن انہوں نے کوئی وعدہ وفا نہیں کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ اب صدر مشرف کو اقتدار سے نکالنا عوام کے مینڈیٹ کو پورا کرنے والی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو اب اٹھارہ فروری کے فیصلے سے بڑھ کر آئندہ دنوں میں کوئی اور فیصلہ بھی کرنا ہوگا۔
مسلم لیگ نون کے سربراہ نے کہا کہ صدر پرویز مشرف غیر ملکیوں سے ڈکٹیشن لیتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے وقار میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان کی خود مختاری داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ سال میں ان کے ساتھ جو زیادتیاں کی گئیں اس پر وہ صدر مشرف کو معاف کرتے ہیں لیکن صدر مشرف نے لال مسجد آپریشن کیا، ججوں کو برطرف کیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ جو سلوک کیا اس پر قوم اُنہیں معاف نہیں کرے گی۔ | اسی بارے میں نواز شریف کی اہلیت پر تنازع28 May, 2008 | پاکستان ’اپیل نہیں کی تھی لہذا نواز شریف نااہل ہیں‘26 May, 2008 | پاکستان نواز شریف کے کاغذات منظور15 May, 2008 | پاکستان اہلیہ کا علاج، نواز شریف لندن روانہ03 May, 2008 | پاکستان نواز شریف، الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ03 May, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی: نواز شریف دبئی میں29 April, 2008 | پاکستان نواز شریف اور زرداری کی ملاقات29 December, 2007 | پاکستان میں بنیاد پرست نہیں: نواز شریف02 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||