اہلیہ کا علاج، نواز شریف لندن روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نجی دورے پر لندن چلے گئے ہیں۔ نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے سنیچر کے روز لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ کلثوم نواز اپنے علاج کے لیے گزشتہ ماہ لندن گئی تھیں۔ اس وقت نواز شریف کو ان کے ہمراہ لندن روانہ ہونا تھا لیکن معزول ججوں کی بحالی کے معاملے میں تعطل کی وجہ سے انہوں نے دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ نواز شریف کے ہمراہ ان کی بیٹی مریم صفدر کے علاوہ وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ بھی لندن گئی ہیں۔ لاہور کے ہوائی اڈے پر نواز شریف کی آمد کے موقع پر کڑے حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ نواز شریف کی لندن روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم نواز شریف نے ان سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ بیگم کلثوم نواز کا چھ مئی کو آپریشن ہے اور یہ امکان ہے کہ نواز شریف نو مئی کو وطن واپس آجائیں گے۔ | اسی بارے میں تمام ججز کو بحال کریں گے: نواز21 February, 2008 | پاکستان شریف برادران کے لیے نیا چیلنج12 March, 2008 | پاکستان قید میں ہلاکت، اہل خانہ سےافسوس19 April, 2008 | پاکستان ’پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی اتفاق ہونا باقی ہے‘30 April, 2008 | پاکستان تمام معزول جج بارہ مئی کو بحال: نواز02 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||