کالعدم تنظیم اور مسلم لیگ کا ساتھ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتشدد اور فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ مسلم لیگ (ق) نے انتخابی اتحاد کر لیا ہے۔ سپاہ صحابہ کو صدر پرویز مشرف نے شدت پسندی میں ملوث ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیا تھا جبکہ مسلم لیگ (ق) ان کی (صدر مشرف) کی سب سے بڑی حامی جماعت ہے۔ اٹھارہ فروری کے مجوزہ عام انتخابات میں کالعدم جماعت کے سرکردہ رہنماء مولانا محمد احمد لدھیانوی قومی اسمبلی کے حلقہ 89 سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کا انتخابی نشان تانگہ ہے۔ جبکہ مسلم لیگ (ق) کے امیدوار الحاج محمد یعقوب شیخ پنجاب اسمبلی کے حلقہ ستتر سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ دونوں امیدوراوں نے اپنی اپنی تصاویر اور انتخابی نشانات کےساتھ جہاں مشترکہ پوسٹر شائع کرائے ہیں وہاں ایک ہی بینر اور سائن بورڈ بھی بنوائے ہیں۔ ان کے ایک پوسٹر پر لکھا ہے ’جان رب دی ووٹ جھنگوی دا‘۔
حق نواز جھنگوی سخت گیر سنی عقیدے کا پرچار کرنے والی تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے بانی تھے۔ اس تنظیم کے رہنماء کفر کے فتوے لگا کر شیعہ عقیدے پر یقین رکھنے والے لوگوں کے قتل کو جائز قرار دیتے رہے ہیں۔ اس تنظیم کے حق نواز جھنگوی اور مولانا اعظم طارق سمیت متعدد سرکردہ رہنما مارے جاچکے ہیں۔ پاکستان سے انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کے حوالے سے صدر مشرف کی پالیسوں اور ان کے اقدامات پر اکثر مغربی میڈیا میں تنقید ہوتی رہی ہے۔ مغربی میڈیا کا دعویٰ رہا ہے کہ صدر پرویز مشرف کہتے کچھ ہیں اور ہوتا کچھ اور ہے۔ صدر مشرف کے حامی اور مخالفین کو ایک بار پھر اکٹھے دیکھ کر اس تاثر کو بظاہر مزید تقویت ملتی ہے کہ ان (مشرف) کی سیاسی ضروریات کے لیے شاید سب کچھ ہی جائز ہے۔ | اسی بارے میں سپاہِ صحابہ کے رہنما کا قتل12 August, 2007 | پاکستان سپاہ صحابہ کارکن کو سزائے موت12 June, 2006 | پاکستان کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما رہا19 April, 2006 | پاکستان کالعدم تنظیم کے 40 کارکن گرفتار02 April, 2006 | پاکستان نئی اسلامی تنظیموں پر پابندی15 November, 2003 | پاکستان مولانا کے خلاف مقدموں پر ایک نظر07 October, 2003 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||