کالعدم تنظیم کے 40 کارکن گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا کہنا ہے کہ کے ایک میلے پر اتوار کے روز حملے میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے چالیس کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ جھڑپ کے دوران ایک زخمی بھی ہوا ہے۔ ڈیرہ پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے سینکڑوں کارکنوں نے اتوار دوپہر ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے مغرب میں تیس کلومیٹر دور چودوان کے علاقے میں میلہ شا عالم پر حملہ کیا اور اسے زبردستی بند کرانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں اور میلے کے منتظمین نے اس کی مزاحمت کی جس کے دوران گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ موقعہ پر موجود پولیس اور ایف سی نے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی۔ مقامی رہائشی موسی خان نے بتایا کہ پانچ مقامی قوموں کا یہ میلہ ہر سال موسم بہار میں شاہ عالم گاوں میں کالو قلندر کی درگاہ پر منعقد کیا جاتا ہے۔ مسلح افراد نے میلے کے خیمے اکھاڑنا شروع کر دیے۔ پولیس کے مطابق چالیس حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گولیوں کے تبادلے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ مقامی لوگ ہلاکتوں کا بھی دعویٰ کر رہے ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ صدیوں پرانا یہ مقامی میلہ ہر سال باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس سال مذہبی جماعت کے لوگوں نے اسے نہ منعقد کرنے کے لیئے کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میلے کے دوران غیراسلامی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ | اسی بارے میں میوزک سنٹر پر دھماکہ، چھ زخمی23 February, 2006 | پاکستان پشاور: شائقین پر لاٹھی چارج06 February, 2006 | پاکستان دھماکے میں ایک بچی ہلاک 10 April, 2005 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: دو چینی اغوا09 October, 2004 | پاکستان ہلاک شدہ چینی کیلئے معاوضہ17 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||