میوزک سنٹر پر دھماکہ، چھ زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی دوپہر ایک میوزک سنٹر میں دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ڈیرہ میں صدر کے تھانے کے پولیس افسر صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکہ ظفر آباد کے علاقے میں ایک سی ڈی کی دوکان میں دوپہر ایک بجے کے لگ بھگ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق دھماکہ گھریلو ساخت کے بم سے ہوا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں دوکان کے مالک کا کہنا تھا کہ تین نوجوان ان کی دوکان پر سی ڈی خریدنے آئے اور انہوں نے اندر جا کر سی ڈی چیک کی اور خرید کر چلے گئے۔ ان کے جانے کے چند منٹ بعد دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان مقامی دیکھائی دیتے تھے تاہم ان کا پتہ معلوم نہیں۔ پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ البتہ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان قبائلی علاقے وزیرستان کے قریب واقع ہے۔ اس سے قبل مقامی شدت پسندوں نے میران شاہ بازار میں بھی موسیقی کی دوکانوں کو بموں سے نشانہ بنایا تھا۔ | اسی بارے میں ’وزیرستان، فوجی کارروائیاں معطل‘23 February, 2006 | پاکستان جلال آباد پشاور بس سروس معاہدہ 23 February, 2006 | پاکستان وانا میں قبائلی سردار ہلاک22 February, 2006 | پاکستان فاٹا: کونسلروں کی دھمکی21 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||