جلال آباد پشاور بس سروس معاہدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور افغانستان اگلے ماہ سے پشاور جلال آباد بس سروس شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔اس بس سروس کو شروع کرنے کے بارے میں معاہدے پر آج اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے حکام نے دستخط کئے۔ پاکستان کی وزارتِ مواصلات کے جوائنٹ سیکریٹری فردوس عالم نے اس بس سروس کے بارے میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد کہا کہ پشاور اور جلال آباد کے درمیان روزانہ پانچ بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان وزیر ٹرانسپورٹ محمد ہاشم ویر زادہ نے ان مذاکرات کے بعد کہا کہ اس بس سروس کی حفاظت کا بہترین بندو بست کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، قندہار اور پشاور، جلال آباد فضائی سروس بھی جلد شروع کی جائے گی۔ اس بس کا کرایہ تین سو پاکستانی روپے طے کیا گیا ہے جبکہ افغانستان کی جانب سے اس بس کا کرایہ دو سو افغانی ہو گا۔ وزارتِ مواصلات کے حکام کے مطابق اس بس سروس کے دو آزمائشی سفر اگلے ماہ کی پندرہ اور سترہ تاریخ کو ہوں گے۔آزمائشی سفر کے بعد ایک ماہ کے اند بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ قندھار بس سروس کے بارے میں بھی مذاکرات کئے گئے اور اس بس سروس کو پشاور-جلال آباد بس سروس کے آغاز کے دو ماہ کے اندر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ | اسی بارے میں وطن تو ماں کی طرح22 October, 2004 | آس پاس کباب مت کھاؤ قتل ہو جاؤ گے30 March, 2005 | آس پاس میڈیا: افغانوں کی زندگی میں نیا انقلاب 10 October, 2004 | آس پاس جلال آباد، کابل میں مظاہرے12 May, 2005 | آس پاس خاتون گلوکارہ: افغان عدلیہ ناراض14 January, 2004 | آس پاس افغانستان کی پہلی خاتون گورنر26 February, 2005 | آس پاس ’بگرام جانے دیا جائے‘22 May, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||