BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 May, 2005, 12:46 GMT 17:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بگرام جانے دیا جائے‘
News image
اقوام متحدہ نے اپنی اپیل کو دہرایا ہے کہ امریکہ افغانستان میں انسانی حقوق کے تفتیش کاروں کو بگرام کے متنازعہ فوجی اڈے جانے کی اجازت دے۔

یہ اپیل امریکی فوج کی اُس رپورٹ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد کی گئی ہے جس میں قیدیوں کے ساتھ امریکی فوجیوں کی مبینہ زیادتی میں دو افغانوں کی ہلاکت کا ذکر کیا گیا تھا۔

افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایسی بدسلوکی ’صریحاً ناقابلِ قبول‘ ہے۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ان الزامات کے منظرِ عام پر آنے کے بعد شدید صدمے اور حیرت کا اظہار کیا تھا اور امریکی حکام کا کہنا تھا اِن واقعات کے ذمہ دار افراد کا محاسبہ کیا جائے گا۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جین آرنولٹ نے کابل میں اتوار کے روز بگرام کے امریکی فوجی اڈے اور حراستی مرکز سے متعلق تنازعہ پر سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’بدسلوکی کے واقعات کی سنگینی اس بات کا تقاضا کرتی ہے ان ناقابلِ معافی جرائم میں ملوث تمام افراد کو سزا دی جائے جیسا کہ صدر حامد کرزئی نے بھی مطالبہ کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہ بات انتہائی اہم ہے کہ افغانستان میں موجود بین الاقوامی فوج افغان عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم رہے۔‘

اقوام متحدہ کے ترجمان رچرڈ پرو وینچر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کے آزاد کمیشن کو بگرام فوجی اڈے تک رسائی کی اجازت ہونی چاہیے۔

تاہم امریکی فوج نے اقوام متحدہ کے اس مطالبے کا ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد