BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 May, 2005, 10:58 GMT 15:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حامد کرزئی بھی ذمہ دار ہیں: امریکہ
News image
امریکی اخبار نے ملکی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ افغانستان میں پوست کی کاشت پر قابو پانے میں ناکامی کی ذمہ داری کسی حد تک صدر حامد کرزئی پر بھی عائد ہوتی ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے یہ خبر تیرہ مئی کو کابل میں واقع امریکی سفارتخانے کی طرف سے وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کو بھیجی گئی رپورٹ کے حوالے سے شائع کی ہے۔

پیغام میں کہا گیا تھا صدر حامد کرزئی افغانستان سے ہیروئن کی تجارت پر قابو پانے کے لیے ’اپنی قیادت کا بھرپور استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘

افغانستان کے صدر حامد کرزئی امریکی دورے پر پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ سکیورٹی کے اہم امور کے سلسلے میں مراعات دے۔

حامد کرزئی پیر کو صدر بش سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ انہوں نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ وہ درخواست کریں گے کہ امریکی قید میں موجود افغانیوں کو واپس بھیجا جائے اور افغانستان میں جاری امریکی فوجی کارروائیوں پر بھی کنٹرول دیا جائے۔

News image
افغانستان کے صدر حامد کرزئی

اس سے پہلے صدر حامد کرزئی یہ مطالبہ بھی کر چکے ہیں کہ امریکی فوج کی طرف سے افغانستان میں قیدیوں کے ساتھ کی جانے والی مبینہ بدسلوکی کے معاملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نیوز ویک میں گوانتانامو جیل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کی مبینہ بےحرمتی کی خبر شائع ہونے پر افغانستان میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد صدر حامد کرزئی واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کی اسی فیصد ہیروئن افغانستان میں پیدا ہوئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد