عراق: منشیات سمگل کرنے کا راستہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
منشیات پر کنٹرول کی ایک بڑی ایجنسی انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ ( آئی این سی بی) کے مطابق منشیات کے سمگلروں نے عراق میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال کا فائدہ اٹھا کر ملک کو افغانستان سے ہیروئن سمگل کرنے کا راستہ بنا دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں کی پرتشدد کارروائیوں اور سرحد پر مناسب اقدامات کے قفدان کے باعث سمگلروں نے اپنی توجہ عراق پر مرکوز کر دی ہے۔ بورڈ نے بتایا ہے کہ اردن کے حکام نے عراق کی سرحد پر منشیات کی بڑی مقدار قبضے میں لی ہے۔
افغانستان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں منشیات کا مسئلہ اس قدر گھمبیر ہے کہ ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ منشیات عراق کے راستے اردن جاتی ہیں جہاں سے انہیں یورپی ممالک تک پہنچایا جاتا ہے۔ اردن کے حکام نے ہیروئین کے علاوہ پوست سے تیار کی جانے والی دیگر منشیات بھی قبضے میں لی ہیں۔ آئی این سی بی کے صدر حامد غوثی کا کہنا ہے کہ عراق میں بھی سمگلنگ کا وہی طریق کار ہے جو کہ ایسے دیگر علاقوں میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں کشیدگی رہی ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||