BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 May, 2005, 20:27 GMT 01:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: صوبائی گورنر کا اغواء
عراق
شام کی سرحد سے ملحق عراق کے انتہائی خطرناک صوبے انبار کے گورنر کو مزاحمت کاروں نے اغوا کر لیا ہے۔

مغوی گورنر راجا نواف الماہالامی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ شامی سرحد کے قریب کے فساد زدہ قصبے قائم سے صوبائی دارالحکومت آ رہے تھے جب انہیں مسلح افراد نے راستے سے اغوا کر لیا۔

بعد میں اغواکاروں نے ان کے رشتہ داروں سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا کہ ان کی رہائی کے لیے قائم کے قصبے سے امریکی فوجوں کو نکلنا ہوگا۔

پچھلے چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں مزاحمت کاروں اور امریکی فوج کے درمیان کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ امریکی باور کرتے ہیں کہ مزاحمت کار اسی جگہ سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔

امریکی فوج اس وقت نواحی صحرا میں مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں مصروف ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران اس نے ایک سو کے لگ بھگ مزاحمت کاروں کو ہلاک کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہیں توقع سے زیادہ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر ابو مصعب الزرقاوی کے گروہ نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ ان کے بہت سے جنگجو مارے گئے ہیں۔

امریکہ مزاحمت کاروں کا راستہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن عراق میں تشدد بدستور جاری ہے اور پچھلے گیارہ روز سے جاری تشدد کے سلسلے میں آج بغداد میں دو اور خودکش کار بم دھماکے ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد