پولیس والوں کا اجتماعی اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں تیس پولیس والوں کو اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ اردن میں تربیت حاصل کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ان پولیس والوں کو اردن کی سرحد کے قریب واقع رطبہ نامی قصبے سے بیس اغواکاروں سے ہونے والی ایک جھڑپ کے بعد اغوا کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق دیالہ صوبے سے ہے اور انہیں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ اپنے گھروں کا جانے والے تھے۔ گزشتہ ماہ بھی نو پولیس والوں کو ایک جھڑپ میں اس وقت ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ اردن میں تربیت حاصل کر کے لوٹ رہے تھے۔ ایک پولسی ترجمان نے کربلا میں اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کے ساتھ بتایا کے پولیس والوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ ایک ہوٹل میں ٹھرے ہوئے تھے۔ ایسی ایٹڈ پریں کو بتایا گیا ہے کہ اڑوا کاروں نے ہوٹل پر دھاوا بولا اور پولیس والوں کو مغوی بنا لیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||