عراق: امریکی سمیت چھ اغواء | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک امریکی سمیت چھ لوگوں کو اغوا کر لیا گیا ہے جن میں ایک نیپالی یا سری لنکن بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق خود کار اسلحہ سے مسلح اغوا کارروں نے بغداد میں سعودی عرب کی ایک کمپنی کے دفتر پر حملہ کیا اور کمپنی کے محافظوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد وہ چھ لوگوں کو اغوا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ موقع پر موجود ایک عراقی پولیس افسر لیفٹینٹ وصام ساری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ میں ایک سکیورٹی گارڈ کے علاوہ ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اغوا کیے جانے والوں میں دوسرا غیر ملکی نیپالی یا سری لنکن باشندہ ہے۔اغواکار چار غیر عرب عراقیوں کے علاوہ کئی عراقی سکیورٹی گارڈز کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔ جن میں سے اکثر کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔ اس سے پہلے بغداد کے نائب گورنر حاتم کمال عبدل فتح کو گولی مار ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ایک شدت پسند عراقی گروپ انصار ثنا نے بغداد کے نائب گورنر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراق کے علاقے رمادی میں امریکی فوجیوں اور مزاحمت کاروں میں جھڑپیں جاری ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||