منشیات سمگلر بشیر نورزئی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے منشیات کے ایک بڑے سمگلر بشیر نورزئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکہ بشیر نورزئی کودنیا میں ہیروئن کا سب سے بڑا سمگلر سمجھتا ہے اور اس پر الزام ہے کہ وہ اپنی دولت سے افغانستان میں شدت پسندوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔ بشیر نورزئی کے خلاف امریکہ کی ایک عدالت میں مقدمہ چلے گا۔ بشیر نورزئی پر الزام ہے کہ اس نے پچاس لاکھ ڈالر کی مالیت کی ہیروئن امریکہ میں سمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ پچھلے سال امریکی صدر جارج بش نے بشیر نورزئی کو دنیا کا سب بڑا منشیات سمگلر قرار دیا تھا۔ امریکی استغاثہ کا خیال ہے کہ بشیر نورزئی 1990 سے ہیروئن کا سب سے بڑا سمگلر ہے۔ امریکی وکیل ڈیوڈ کیلی کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ ڈرگ انفررسمنٹ ایڈمنسٹریشن کو اطلاح ملی تھی کہ بشیر نورزئی امریکہ آنا چاہتا ہے اور اس نے اس کا معقول انتظام کر لیا ہے۔ امریکہ بشیر نورزئی کی گرفتاری کے بارے میں مزید کوئی اطلاعات فراہم نہیں کر رہا۔ امریکہ کا خیال کہ بشیر نورزئی کے طالبان کے علاوہ دوسرے اسلامی شدت پسند گروہوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ ان کو رقم اور اسلحہ مہیا کرتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||