BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 May, 2005, 09:36 GMT 14:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اغوا شدہ امدادی کارکن کی تلاش
کاروں کی تلاشی
افغان پولیس شہر میں کاروں کی تلاشی لے رہی ہے
افغانستان کے دارالحکومت کابل سے پیر کی رات کو بین الاقوامی امدادی ادارے کیئر انٹرنیشل کی اغواء ہونے والی کارکن کلیمینیٹا کینٹونی کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کلیمینٹینا کینٹونی کو کچھ مسلح افراد زبردستی ان کی کار سےنکال کر دوسری گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے تھے۔

محترمہ کینٹونی امدادی ایجنسی کیئر انٹرنیشنل کے لیے کام کرتی ہیں ادارے نے فوری طور پر انہیں رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ اکتوبر کابل میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے تین غیر ملکی باشندوں کو اغوا کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں بحفاظت رہا کر دیا گیا۔

کابل میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک جرائم پیشہ گروہ نے محترمہ کینٹونی کو اغواء کیا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس گروہ نے کوئی مطالبہ کیا ہے یا نہیں۔

کابل میں محکمہ جرائم کے ڈائریکٹر عبدل جمیل کا کہنا ہے محترمہ کینٹونی کے ڈرائیور سمیت کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کلیمینٹینا کینٹونی تین سال سے کابل میں کام کر رہی تھیں وہ ایک پراجیکٹ کے تحت جنگ سے تباہ ہزاروں بیواؤں کو خوراک اور مالی امداد مہیا کرانے کا کام کر رہی تھیں۔

کیئر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر پال بارکر نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ حملہ آورو بندوق کی نوک پر ان کی کار کو روک کر انہیں زبردستی اپنی سفید ٹویوٹا گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

کیئر انٹرنیشنل افغانستان میں کام کرنے والے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔

برسلز سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں ادارے نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔

کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اغوا کی یہ واردات ستمبر کے پارلیمانی انتخابات سے قبل شدت پسندوں اور صدر حامد کرزئی کے مخالفین کی جانب سے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا ایک حصہ بھی ہو سکتی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد