زابل دھماکہ، فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ فوجی ملک کے جنوبی صوبے زابل میں سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ زخمی ہونے والے فوجیوں کو قندھار میں امریکی فوجی اڈّے پہنچا دیا گیا ہے۔ افغانستان کی فوج نے نا معلوم باغیوں کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سابق طالبان حکومت کے حامیوں نے حالیہ ہفتوں میں افغانستان کے جنوب اور مشرق میں امریکی فوجی کارروائیوں کے باوجود اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||