افغانستان: مظاہرے، نو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں خلیج گوانتانامو کے امریکی قید خانے میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف ہونے والوں مظاہروں میں مزید نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں پولیس کے چار اہلکار بھی شامل ہیں۔ کابل سے بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے مظاہرے ملک کے طول اور ارض میں پھیلتے جارہے ہیں۔ زیادہ تر مظاہرہ جمعہ کی نماز کے بعد شروع ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت۔ افغانستان میں سب سے پہلے قرآن پاک کی بے حرمتی کی خبروں کے بعد جلال آباد میں شروع ہوئے تھے جہاں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ مشتعل مظاہرین نے جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کو نذر آتش کر دیا تھا اور اقوام متحدہ کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||