BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 May, 2005, 13:03 GMT 18:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوری تحقیقات کریں: سعودیہ
گوانتا نامو بے
ان خبروں پر یہ کسی عرب ملک کا پہلا سرکاری ردِ عمل سامنے آیا ہے
سعودی عرب نے گوانتا نامو بے کی جیل میں قرآن کی بے حرمتی کی خبروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ریاض نے اس مبینہ واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کو سزا دی جائے۔

ان خبروں پر یہ کسی پہلے عرب ملک کا سرکاری ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر یہ خبریں سچ ثابت ہوئیں تو فوی کاروائی کی جائے گی۔

ان خبروں پر افغانستان میں ہونے والے امریکہ مخالف مظاہروں میں اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کابل میں امریکہ مخالف مظاہروں میں مغربی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

کونڈولیزا رائس نےایک بیان میں کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کرنا یا اسے برداشت کرنا امریکہ کی نہ تو ماضی میں پالیسی رہی ہے اور نہ حال میں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا۔

لیکن انہوں نے دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس معاملے پر تشدد سے گریز کریں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

لیکن امریکی فوج کے سربراہ جنرل رچرڈ مائرز نے پنٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

سعودی عرب میں سرکاری خبر ساں ایجنسی میں شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ امریکی حکام اس سلسلے میں جلد تحقیقات کریں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر یہ خبریں سچ ثابت ہوں تو قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات نہ دہرائے جائیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔

سعودی عرب جہاں امریکہ کا قریبی اتحادی ہے وہیں اس ملک کو اسلام کا گھر سمجھا جاتا ہے ۔

نیوز ویک میگزین میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ گوانتا ناموں بے میں پوچھ گچھ کے دوران قران کی بے حرمتی کی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد