BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 May, 2004, 04:20 GMT 09:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو جیل سے ایک خط
News image
برطانیہ کے دو شہریوں نے، جو دو سال تک گوانتانامو کی امریکی جیل میں قید رہ کر واپس آئے ہیں، صدر بش کو ایک کھلے خط میں ان کے ساتھ وہاں کی جانے والی مبینہ زیادتیوں کی تفصیلات لکھی ہیں۔

شفیق رسول اور آصف اقبال کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ جان بوجھ کر بے عزتی کا سلوک کیا گیا اور وہاں موجوں گارڈز نے ان کو ڈرانے دھمکانے کے لئے کتوں اور بلند آواز میں میوزک کا استعمال کیا جس میں خاص طور پر ایم این ایم نامی گلوکار کے گانے شامل تھے۔

گوانتا نامو میں ایک امریکی اہلکار نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے ان میں سے کوئی بھی طریقہ استعمال نہیں کیا۔

شفیق رسول اور آصف اقبال نے صدر بش اور امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو اپنے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ اکثر قیدیوں کو معمولی خلاف ورزیوں کے لئے سزا کے طور پر خواتین عملے کے سامنے ننگا کھڑا کیا جاتا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے ہاتھ پیروں کے ساتھ باندھ کر انہیں بیٹھے رہنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور وہاں موجود فوجی کہتے تھے کہ وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔

ان دونوں برطانوی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعترافی بیان دینے پر مجبور کیا گیا کہ سن دوہزار میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو ٹیپ میں اسامہ بن لادن کے ساتھ وہ دونوں بھی موجود ہیں۔

شفیق رسول اور آصف اقبال ان پانچ برطانوی شہریوں میں ہیں جنہیں بغیر کسی الزام کے چھوڑ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد