گوانتا نامو قیدیوں کے لیے جائزہ بورڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پینٹاگون نے اس بات کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی تجاویز پیش کی ہیں کہ آیا امریکی فوجی اڈے گوانتانامو میں قید مشتبہ افراد کو رہا کیا جائے یا نہیں۔ ان تجاویز کے تحت ہر قیدی سال میں ایک مرتبہ اپنی رہائی کے لئے اپنا کیس تین رکنی فوجی پینل کے سامنے پیش کر سکے گا۔ قیدیوں کو وکیل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ تاہم قیدیوں کے اہل خانہ اور ان کے ملک کی حکومتیں پینل کو مطلوبہ یا ضروری اطلاعات فراہم کرسکیں گے تا کہ پینل کسی فیصلے پر پہنچ سکے۔ یہ اسکیم کسی بھی وقت ختم کی جا سکتی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس منصو بے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ جائزہ بورڈ رعایتیں دینے کا مجاز ہو سکتا ہے لیکن وہ ایسے لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے مناسب نہیں جو کئی سال سے بغیر کسی فرد جرم یا مقدمے کے قید کرکے رکھے گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||