| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’انصاف کے تقاضوں کے منافی‘
برطانیہ کے ایک جج نے خیلج گوانتانامو میں بغیر کسی قانونی چارہ جوئی کے سینکڑوں افراد کو قید میں رکھنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور اسے انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دیا ہے۔ لارڈ جسٹس سٹیئن نے کہا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے مشتبہ افراد کو جان گوجھ کر قانون کی پہنچ اور عدالتوں کی دسترس سے دور رکھا گیا ہے۔ لندن میں ایک تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ امریکی نظام عدل اور جمہوریت کے مداح تھے لیکن خیلج گوانتانامو میں قید افراد کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہے وہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ امریکہ میں ایک حکومتی اہلکار تھامس اونیل نے کہا کہ امریکی حکام اور خیلج گوانتانامو میں قید افراد کے درمیان ایک کشمکش جاری ہے اور بہت سے القاعدہ کے مشتبہ افراد میں امریکہ کے خلاف نفرت اور سرکشی میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ امریکی حکام سے خیلج گوانتانامو دو آسٹریلوی باشندوں کی رہائی کے بارے میں ایک معاہدے پر پہنچ گیا ہے۔ امریکی حکام نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ ان دونوں آسٹریلوی باشندوں کو موت کی سزا نہیں سنائی جائے گی بالکہ انھیں فوجی عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||