BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 October, 2004, 02:46 GMT 07:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو ٹربیونل کے3 رکن برخاست
News image
گوانتانامو کے قیدیوں پر چلنے والے فوجی مقدموں کے نگراں امریکی ریٹائرڈ جنرل نے سماعت کرنے والے ٹربیونل کے چھ میں سے تین افراد کو برخاست کردیا ہے۔

یہ کارروائی اس لیے کی گئی کہ قیدیوں کے وکلا نے ان پر تعصب کے الزامات عائد کۓ تھے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک رکن نے قیدیوں کو دہشت گرد کہا تھا۔

اب تک ٹربیونل کے متبادل ارکان کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔ ٹربیونل سے ہٹائے جانے والے افراد کے نام بھی ظاہر نہیں کیئے گئے ہیں۔

یکم نومبر سے ٹربیونل چار قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کرے گا جنہیں دہشت گردی کے شبہے میں زیرِ حراست رکھا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقدمات کی سماعت مقررہ وقت ہی پر ہوگی۔

خلیج گوانتا نامو کے قید خانے میں تقریباً پانچ سو اننچاس قیدی ہیں جن میں سے اکثر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں افغانستان میں امریکی یلغار کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

نومبر میں ٹربیونل کے سامنے پہلا مقدمہ ایک آسٹریلوی باشندے ڈیوڈ ہکس کا جبکہ دوسرا مقدمہ یمن کے سلیم احمد ہمدان کا ہوگا۔

پہلے مقدمے کے بعد سوڈان کے ابراہیم احمد محمود اور یمن کے ہی علی حمزہ احمد سلیمان کے مقدمات کی سماعت کے لیے ٹربیونل کو اضافی ارکان فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد