افغانستان: امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے شمالی صوبہ ھلمند میں نامعلوم حملہ آوروں نے امریکی گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے ایک امریکی فوجی کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کردیا ہے- حملے کے فوری بعدافغان اور اتحادی افواج نے علاقے میں وسیع پیمانے پر گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کردی اوراب تک کئی مشبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے- ھلمند نیشنل سکیورٹی کے انچارج جنرل داد اللہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بعض نامعلوم حملہ آوروں نے امریکی گاڑیوں کے ایک قافلے پر جو چار گاڑیوں پر مشتمل تھا گرشک اور موسی قلعہ کے ہائی وے پر اچانک حملہ کیا جس سے ایک امریکی ھلاک جبکہ دو دوسرے زخمی ہوگئے- انھوں نے کہا کہ واقعہ میں ایک امریکی گاڑی مکمل طورپر تباہ ھوگئی- جنرل داد اللہ کا کہنا ہے جس جگہ سے حملہ ہوا ہے وہاں زمین پر کافی خون پڑا ہوانظر آرہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہےکہ حملہ آور بھی جوابی فائرنگ میں ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں- انھوں نے الزام لگایا کہ حملہ طالبان باغیوں نے کیا ہے- اتوار کے روز ھلمندسےملنے والی اطلاعات کے مطابق اتحادی اورافغان فوجیوں نے ضلع موسی قلعہ میں گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی ہے اور اب تک کئی مشتبہ آفراد کو گرفتار کیاہے- واضع رہے کہ ھلمند پوست کے کاشت کے حوالے سےساری دنیا میں مشہور ہے اور طالبان اسلامی ملیشیاء کا اہم گڑھ بھی تصور کیاجاتاہے- |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||