BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 May, 2004, 13:47 GMT 18:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خاندان میں ایک مسلمان
شہناز اپنے بچوں کے ہمراہ
’حجاب نے مغرب کے مقابلۂ حسن کے کلچر سے آزاد کیا ہے‘
آجکل کے مغربی ماحول میں کوئی اور مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنا نومسلم اور اسکے خاندان کے لئے نہ تو اتنا آسان کام ہے اور نہ ہی کوئی ’ظاہری ترجیح، نظر آتا ہے۔ لیکن پھر بھی کیوں 14,000 برطانوی شہریوں نے اسے قبول کیا ہے۔ بی بی سی ون کے پروگرام ’اے مسلم ان دی فیملی‘ میں راگے عمر نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔

پروگرام میں انٹرویو کیے گئے نومسلموں نے بتایا ہے کہ اسلام قبول کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ لیکن یہ قربانی چاہتا ہے اور اس کی وجہ سے ان لوگوں کو فکر اور تذبذب ہے جو ان کے قریب ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار اور فلم کے پروڈیوسر راجر چائلڈز لکھتے ہیں کہ اس وقت جب دنیا تہذیبوں کے درمیان تصادم کی بات کر رہی ہے نو مسلم اسلام اور مغرب میں ایک پل کا کام دے سکتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک امید افزا فلم ہے۔

شہناز ملک سلو میں ایک سفید فام خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے ایشیائی بوائے فرینڈ نصیر سے شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا۔

اس وقت نصیر کوئی پکے مسلمان نہیں تھے لیکن گزشتہ چھ سال میں وہ مذہب کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

پہلے شہناز نے حجاب پہننا شروع کر دیا لیکن پھر بغیر کسی کے مجبور کرنے کے وہ برقعہ پہننا شروع ہو گئیں۔

نصیر مذاق میں اس طرح کا برقعہ پہننے والوں کو ننجا کہتے ہیں۔ لیکن شہناز اس سے بالکل حوصلہ نہیں ہاریں۔

ان کے خیال میں حجاب نے انہیں ’عورتوں کے مقابلۂ حسن‘ کے کلچر سے آزاد کر دیا ہے جو بقول ان کے مغرب پر چھایا ہوا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے برقعے سے نہ صرف سفید فام لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں بلکہ ایشیائی لوگ بھی اسے پسند نہیں کرتے۔ شہناز نے اس بات کے متعلق اپنے والدین کو بالکل نہیں بتایا۔ لیکن اس فلم کے بعد ان کو پتہ چل جائے گا۔

عقیل برٹن
عقیل برٹن عیسائیت چھوڑ کر مسلمان ہوئے ہیں

عقیل برٹن مانچیسٹر میں جمیکا سے آئے ہوئے ایک عیسائی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے بقول انہوں نے عیسائی مذہب اسے لئے ترک کر دیا کیونکہ انہیں یہ صرف سفید فام افراد کا مذہب لگتا تھا۔تاہم اسلام کو بھی کوئی کم جداگانہ حیثیت حاصل نہیں۔ ان کے سکول میں سب مسلمان ایشیائی تھے۔ وہ صرف اس وقت مسلمان ہوئے جب ان کے ایک جمیکن دوست مسلمان ہوئے۔

انہوں نے قرآن پڑھا اور اور انہیں ان سوالوں کے جواب ملے جو اس سے پہلے ان کے ذہن میں تھے۔

عقیل جو پہلے ایک پروفیشنل باکسر تھے اب باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ نہیں لیتے لیکن ٹریننگ ضرور لیتے ہیں۔

جان سٹینڈنگ اپنی بیوی نصیرا اور دونوں کے خاندان کے ساتھ
جون کے والدین کو ابھی بھی سمجھ نہیں آیا کو جان جمال کیوں بن گئے

جان سٹینڈنگ اپنی گرل فرینڈ نصیرا کے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن جب نصیرا اپنا مذہب چھوڑنے پر آمادہ نہ ہوئیں تو جان نے خود قرآن مجید کا مطلعہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ چند مہینے میں ہی وہ اس سے اتنے متاثر ہوئے کہ مسلمان ہو گئے۔

جان کے والد ٹونی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام قبول کرنے کے بعد جان کی شخصیت میں ایک ٹھہراؤ آ گیا ہے اور وہ زیادہ مہربان اور رحم دل ہو گئے ہیں لیکن انہیں اب بھی یہ تشویش ہے کہ جان کو ’برین واش‘ کیا گیا ہے۔

لیکن انہیں اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ جان نے اپنا نام تبدیل کر کے جمال الدین کیوں رکھ لیا ہے یا کیوں اپنا موسیقی کا کیریئر ترک کر دیا ہے اور اب کیوں وہ کسی مسلم ملک میں سکونت اختیار کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

کیا اسلام ان سب چیزوں کی مانگ کرتا ہے؟

یوون رڈلی
’قرآن عورت کے لئے میگنا کارٹا ہے‘

یوون رڈلی وہ خاتون صحافی تھیں جنہیں طالبان نے گیارہ ستمبر کے امریکہ پر حملوں کے بعد افغانستان میں گرفتار کر لیا تھا۔ وہ وہاں حملوں کے پیچھے افغان
ہاتھ کی کھوج میں گئی تھیں۔

ان کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور انہیں خدشہ تھا کہ انہیں سنگسار کر دیا جائے گا۔ لیکن اس کے برعکس ان کے ساتھ بڑا اچھا سلوک برتا گیا۔

انہیں نے گرفتار کرنے والے طالبان سے وعدہ کیا کہ وہ رہائی کے بعد اسلام کا مطالعہ کریں گی۔ انہوں نے قرآن کا مطالعہ کیا اور اب وہ کہتی ہیں کہ ’یہ عورت کے لئے میگنا کارٹا ہے‘۔

وہ گزشتہ برس مسلمان ہو گئی تھیں اور اب محسوس کرتی ہیں کہ ان کے نئے مذہب نے ان کی گزشتہ تین ناکام شادیوں کو بھلانے میں بڑی مدد کی ہے۔

لیکن اب بھی وہ اپنی ماں کو قائل نہیں کر سکیں کہ مذہب تبدیل کرنا ایک اچھا خیال تھا۔

(اے مسلم ان دی فیملی بی بی سی ون پر اتوار دو مئی کو برطانوی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے دکھایا جائے گا۔)

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد