ڈیرہ اسماعیل خان: دو چینی اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی جنوبی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے دو چینی باشندوں کو سنیچر کی صبح ان کے پاکستانی محافظ سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ایک گاڑی میں اپنے رہائشی کیمپ ہتالہ سے جنوبی وزیرستان میں واقع گومل زام ڈیم کے مقام کی طرف جا رہے تھے کہ انہیں نامعلوم نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا۔ ان کی جی ایف 723 نمبر گاڑی بعد میں جنوبی وزیرستان اور ضلع ٹانک کی سرحد پر ملی ہے البتہ تین افراد کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ ابھی یہ واضع نہیں کہ اغوا کار کون تھے اور ان کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی دستے گزشتہ دو برسوں سے القاعدہ کے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ گومل زام ڈیم جنوبی وزیرستان میں واقع دریائے گومل پر ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریباً پچھہتر کلومیٹر دور تعمیر کیا جا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||