دھماکے میں ایک بچی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈھوک خوجہ نامی ایک گاؤں میں دھماکے سے ایک چھ سالہ بچی ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت واضع نہیں ہوسکی ہے۔ علاقے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مکان کے صحن میں بنائے گئے چھپر کے نیچے بچے کھیل رہےتھے کہ اچانک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے سے ایک چھ سالہ بچی شبانہ ہلاک جبکہ دو بچے نو سالہ روبینہ اور تیرا سالہ عمر فاروق شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں البتہ ابھی دھماکے کی نوعیت واضع نہیں ہوسکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||