عورت کی فائرنگ، دو بچے ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالہ کے ایک گاؤں میں کتوں کے لڑنے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر مشتعل ہو کر ایک عورت نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے دو بچوں کو ہلاک جبکہ دو کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں سرائے سدھو میں مختار مائی اور خادم حسین کے کتے آپس میں لڑ پڑے تھے جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو اردگرد کے لوگ اکھٹے ہوگۓ جن میں بچے بھی شامل تھے۔ پولیس حکام کے مطابق تلخ کلامی نے طول پکڑا تو مختار مائی گھر سے بارہ بور کی بندوق اٹھا لائی اور فائرنگ شروع کردی۔ لیکن گولیاں خادم حسین کی بجائے چار بچوں کو لگیں جو دونوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو ملاحظہ کرنے کے لیے اکھٹے تھے۔ عدنان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ثمینہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملتان کے نشتر ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ قیصر اور زینب کو شدید زخمی حالت میں اسی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خانیوال کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر جمیل کے مطابق ملزمہ مختار مائی کو بندوق سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||