مظفر گڑھ: پانچ بچے جل کر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے گاؤں خیرپور سادات میں جمعہ کے روز ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جل کر ہلاک ہوگۓ۔ ہلاک ہونے والے بچوں کے نام شاکر، آسیہ، عرفان، ریحانہ اور ساجد معلوم ہوئے اور ان کی عمریں چار سے سات سال بتائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پانچوں بچے ایک کھیت سےگندم کے چند سٹے حاصل کرنے کے بعد انہیں بھوننے کی کوشش کر رہے تھے کہ قریبی جھاڑیوں نے آگ پکڑ لی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کے کوئی بھی بچہ بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ چار بچے موقع پر ہلاک ہو گۓ جبکہ عرفان نے مظفر گڑھ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جا کر دم توڑا۔ شاکر اور آسیہ اور عرفان اور ریحانہ بہن بھائی بتائے جاتے ہیں۔ یہ چاروں اور ساجد ایک دوسرے کے کزن تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||