سپاہِ صحابہ کے رہنما کا قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کالعدم سپاہ صحابہ کے ایک صوبائی رہنما محمد اسلم فاروقی کو ہلاک کردیا ہے۔ پشاور کے ڈی آئی جی عبدالمجید مروت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ محمد اسلم فاروقی اتوار کی صبح گیارہ بجے پشاور کے کوہاٹی چوک سے ملحقہ محلہ شاہ نقشبندیہ میں اپنےگھر سے نکل کر جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے انہیں موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ ان کے بقول پولیس نے واقعے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم ڈی آئی جی نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔ پشاور کے ایس ایس پی طاہر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے شخص کے ہاتھ میں پستول تھا اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہی لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ | اسی بارے میں سپاہ صحابہ کارکن کو سزائے موت12 June, 2006 | پاکستان کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما رہا19 April, 2006 | پاکستان کالعدم سپاہِ صحابہ کی ہار20 June, 2004 | پاکستان سپاہ صحابہ کے پندرہ کارکن گرفتار15 January, 2004 | پاکستان سپاہ صحابہ کے سولہ کارکن گرفتار15 January, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||