| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپاہ صحابہ کے پندرہ کارکن گرفتار
لاہور میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سولہ افراد کو تنظیم کا اجلاس منعقد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکومت نے سپاہ صحابہ سمیت چند تنظیموں کو کالعدم قرار دے رکھا ہے اور ان پر ہر قسم کی تنظیمی سرگرمیاں یا تنظیم کا نام استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ لاہور پولیس کے ایس پی عثمان انور نے خبر رساں ایجنسی اے پی سے بات کرتے ہوئے ان پندرہ گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد سے چار اسالٹ رائفل سمیت کافی اسلحہ برامد کیا گیا ہے۔ تاہم لاہور پولیس کے ایک اور افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ وضاحت کی ہے کہ اس آپریشن کا پولیس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا اور یہ آپریشن خفیہ تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے کیاتھا۔
کچھ اطلاعات کے مطابق ان دونوں افراد نے چند روز پہلے ایک پولیس تھانے سے آکر پولیس کو ڈرا دھمکا کر اپنے ایک ساتھی کو چھڑایا تھا۔ ابتدائی طور پر ان افراد پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی تنظیم کے کالعدم ہونے کے باوجود غازی آباد میں اس کا دفتر بنایا اور وہاں ایک تنظیمی اجلاس جاری تھا کہ اطلاع ملنے پر خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملزمان سے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے انہیں پولیس کے حوالے کردیں گے اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔ غازی آباد تھانہ کے ڈیوٹی افسر نے بھی واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||