BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: 11 February, 2008 - Published 14:48 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انتخابات شفاف نہیں ہونگے‘

نواز شریف
’سولہ سو چون شکایات کیں لیکن چند پر معمولی کارروائی کے سوا الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا۔‘
پاکستان مسلم لیگ نون کےسربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف نے پولیس اور انتظامیہ کو انتخابی دھاندلی کے تازہ احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ بات نواز شریف نے پیر کو لاہور میں ماڈل ٹاؤن والے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میاں نواز شریف نے اس موقع پر پری پول رگنگ یعنی قبل از انتخابات دھاندلی کے حوالے سے پریس میں ایک حقائق نامہ جاری کیا۔ یہ حقائق نامہ ایک سو سترہ صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں مسلم لیگ نون نے دستاویزی ثبوت بھی دئیے ہیں جو ان کے بقول الیکشن کمیشن کو بھی فراہم کردئیےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور اس نے شواہد ملنے کے باوجود اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں اس لیے وہ کہہ سکتے ہیں کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات منصفانہ اور شفاف نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اب تک ان کے امیدواروں نے سولہ سو چون شکایات کی ہیں لیکن چند پر معمولی کارروائی کے سوا اس نے کچھ نہیں کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں نہ تو دھاندلی روکنے کی صلاحیت ہے اور نہ وہ اسے روکنے پر آمادہ ہے۔’الیکشن کمیشن حال ہی میں حکمرانی سے سبکدوش ہونے والی مسلم لیگ قاف کی تابعدار ہے۔‘

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس یقین کے ساتھ انتخابات میں جا رہے ہیں کہ عوام دھاندلی کے منصوبے ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہرصورت انتخابات میں حصہ لیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر دھاندلی کی گئی تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔

 الیکشن کمیشن میں نہ تو دھاندلی روکنے کی صلاحیت ہے اور نہ وہ اسے روکنے پر آمادہ ہے۔الیکشن کمیشن حال ہی میں حکمرانی سے سبکدوش ہونے والی مسلم لیگ قاف کی تابعدار ہے۔
میاں نواز شریف

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کی خواہش ہے کہ ووٹروں کا ٹرن آؤٹ کم رہے تاکہ انہیں دھاندلی کرنے میں آسانی ہو۔نواز انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اٹھارہ فروری کو ہر قمیت پر اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد وہ ہر اس پارٹی سے اتحاد بنانے کو تیارہونگے جس کا اولین کام عدلیہ کی دو نومبر والی پوزیشن پر بحالی ہوگا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل دھاندلی کے ثبوت بین الاقوامی اداروں اور مبصرین کو بھجوا دئیے ہیں اور ان سے رابطے کرکے بھی انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

نواز شریف نے پاکستان میں شفاف انتخابات کے لیے یورپی یونین کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ مبصرین صحیح سمت میں کام کررہے ہیں اور حکومتی پابندیوں کے باوجود حقائق تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایوانِ صدر سے
 ایوان صدر سے یہ ہدایات جاری ہوئی ہیں کہ دھاندلی کے پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ ضلعی پولیس افسروں اور انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ دھاندلی کریں اور کسی کی پرواہ نہ کریں۔
میاں شہباز شریف

نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اٹھارہ فروری کو عوام کنگز پارٹی کا سیاسی جنازہ نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ایوان صدر سے یہ ہدایات جاری ہوئی ہیں کہ دھاندلی کے پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس افسروں اور انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ دھاندلی کریں اور کسی کی پرواہ نہ کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ پولیس اور دیگر انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ دھاندلی کےمکروہ منصوبے پر عمل پیرا ہونے کی غیر آئینی کوشش نہ کریں ورنہ انیس فروری کو سورج طلوع ہوگا تو انہیں عوام کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور ایسی سزا دی جائے گی جس کی مثال نہیں ملتی۔

مسلم لیگی رہنما اسحاق ڈار نے پری پول رگنگ کے بارہ طریقوں کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور کہا کہ قاف لیگ کی سبکدوش اور عبوری حکومتیں کھلی دھاندلی کے ماسٹر پلان کر انتہائی ڈھٹائی سے عمل پیرا ہیں۔

جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف کی وضاحت
’شفاف انتخابات، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری‘
ہر طرف قائد ہی قائد
سیاسی جماعتوں کے قائد موجود، امیدوار غائب
میاں نواز شریفمشرف مستعفی ہوں
قومی حکومت ہو، بھگوان داس الیکشن کمشنر بنیں
مشرف’الیکشن، نو الیکشن‘
بے نظیر بھٹو کا قتل اور صدر مشرف کی مشکلات
بینظیر، غنویٰ بھٹوکون کس کے مقابل
الیکشن 2008، انتخابی حریف اور رشتہ دار
راولپنڈی خود کش حملےتعطل تھا اختتام نہیں
’حالات میں بہتری کے دعوے قبل از وقت تھے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد