اعجاز مہر بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد |  |
 | | | کور کمانڈرز کانفرنس میں سویلین عہدوں پر تعینات اکثر افسران کو فوری طور واپس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے |
پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایک بار پھر کہا ہے ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں اور اس سے پہلے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی تھی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں سویلین عہدوں پر تعینات اکثر افسران کو فوری طور واپس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ بعض ضروری عہدوں پر فوجی افسران کم سے کم تعداد میں تعینات رہیں گے۔ کورکمانڈرز کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی پر غور کے دوران آرمی چیف نے یہ بات پھر زور دے کر کہی کہ ’شفاف اور آزاد انتخابات کا انعقاد کلی طور پر الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہیں‘۔ ’انتخابات کے موقع پر جہاں ضرورت پڑی وہاں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فوج سویلین انتظامیہ کی مدد کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گی‘۔
 | فوج سویلین انتظامیہ کی مدد کریگی  انتخابات کے موقع پر جہاں ضرورت پڑی وہاں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فوج سویلین انتظامیہ کی مدد کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گی  کورکمانڈرز کانفرنس |
بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال جو کہ ’سپاہیوں کا سال‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے کے دوران جونئیر فوجی افسران اور جوانوں کا معیار زندگی بہتر کرنے اور ان کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات کی خاطر دس ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جب آرمی چیف نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا تھا کہ اٹھارہ فروری کے انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے تو بعض مقامی اخبارات میں شائع ہونے والے تبصروں میں کہا گیا تھا کہ انتخابات سے پہلے آرمی چیف کا اس طرح کا بیان ایک لحاظ سے دھاندلی کے خطرے کی گھنٹی بھی ہوسکتی ہے۔ |