06: انٹرنیٹ صارفین اور سنسر شپ کا سال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کہتے ہیں کہ دنیا میں ایک ہی چیز مستقل ہے ، وہ ہے تبدیلی، کچھ ایسا ہی حال سال دو ہزار چھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی دنیا کا بھی رہا۔ پاکستان میں مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے دو مثبت چیزیں نظر آئيں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد پینتیس ملین ہوگئی یعنی ملک کی اٹھائیس اعشاریہ پانچ فیصد آبادی کے پاس اب موبائل فون موجود ہیں۔ ملک میں موبائل مواصلات کے شعبہ کی ترقی کو سراہتے ہوئے دنیا کی چھ سو اسّی موبائل کمپنیوں پر مبنی تنظیم جی ایس ایم ایسوسی ایشن نے اس سال پاکستان کوگڈ گورننس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اسی سال پاکستان کا پہلا نجی زیر آب فائبر آپٹک انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک ’ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ـ ون‘ (ٹی ڈبلیو ون) کا افتتاح کیا گیا۔ یہ ایک ہزار دو سو پچاس کلومیٹر طویل زیرِ آب کیبل فجیرہ ( متحدہ عرب امارات) اور السیب (عمان) سے گزرتا ہوا کراچی (پاکستان) تک آتا ہے۔
اس کیبل سے پاکستان کی انٹرنیٹ کنیکٹوٹی پر پرنے والے اثرات کے بارے میں ٹرانس ورلڈ کے سینیئر مینجر تیمور امجد کا کہنا ہے’ملک کی پہلی زیر آب انٹرنیٹ کیبل سی می وی تھری کے ہوتے ہوئے پاکستان میں انٹرنیٹ کی گنجائش تین میگا بائٹس تک چل رہی تھی لیکن ٹی ڈبلیو ون کے آنے کے بعد یہ گنجائش دگنی ہوگئی ہے۔ اگر ہم چاہیں تو نظام میں تھوڑا بہت رد و بدل کر کے یہ گنجائش بیس گیگا بائٹ تک بڑھائی جا سکتی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’ٹی ڈبلیو ون‘ کی کل ممکنہ گنجائش بارہ سو گیگا بائٹ تک ہے جو اگلے پچاس سے سو سال تک پاکستان کی ضرورت سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب سال دو ہزار چھ میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سنسر شپ بھی نمایاں رہی۔ پی ٹی اے کی جانب سے فروری میں اسلام مخالف مواد اور پیغمبرِ اسلام کے خاکے شائع کر نے والی بارہ ویب سائٹس تک رسائی روکنے کا حکم دیا گیا۔ ان بارہ ویب سائٹس میں سے ایک بلاگ سپاٹ پر شائع شدہ ایک بلاگ سائٹ تھی جس کا آئی پی ایڈریس بلاک کر نے کے بعد پاکستان میں ’بلاگ سپاٹ‘ تک رسائی بند ہوگئی۔ اس کے بعد حکومت کی جانب سے اپریل میں پانچ اور جولائی میں چونتیس ویب سائٹس تک رسائی بند کرنے کا حکم دیا گیا۔ ان انتالیس ویب سائٹس میں سے بیشتر پر بلوچ قوم پرست تحریک سے وابستہ مواد شائع کیا گیا تھا۔
جہاں تک مقامی آئی ٹی صنعت کی بات ہے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2006-2005 میں پاکستان کی آئی ٹی مصنوعات کی برآمدات میں چھپن فیصد اضافہ ہوا اور وہ چھیالیس ملین ڈالر سے بڑھ کر بہّتر ملین ڈالر ہوگئیں۔ اس سال ہی ایک طرف مائیکروسافٹ کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص اس سال جہاں کمپیوٹر مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ہیولٹ پیکارڈ نے سو صفحات پر مشتمل مواد محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھنے والی ایک ایسی مختصر چپ تیار کی جو کہ چاول کے دانے کے برابر ہے۔ وہیں کمپیوٹر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آئی بی ایم کی جانب سے ایک سیکنڈ میں ایک ہزار کھرب کیلکیولیشن کرنے والا دنیا کا سب سے تیز رفتار اور طاقتور سپر کمپیوٹر بنانے کا اعلان بھی ہوا۔
دنیا میں انٹرنیٹ کے استعمال کا اعداد و شمار جمع کرنے والی ویب سائٹ دو ہزار چھ میں انٹرنیٹ کے حوالے سے سب سے واضح پیشرفت ویب ٹو کی تشہیر اور انٹرنیٹ پر ’یوزر جنریٹڈ کانٹنٹ‘ یعنی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بلاگز، ویڈیوز، تصاویر اور دوسری تخلیقات کی صورت میں بھیجے جانے والے مواد میں اضافے کی شکل میں سامنے آئی۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس سال امریکی ہفت روزہ ’ٹائم‘ نے سال دو ہزار چھ کے لیے تیز ترقی اور انٹرنیٹ پر صارفین کے تخلیق کردہ مواد میں زبردست اضافہ کی بنیاد اس سال سرچ انجن کمپنی گوگل نے جہاں اپنا مفت آن لائن کیلنڈر، گوگل نیوز آرکائیو‘ یعنی خبروں کے ریکارڈ کی دو سو سال پرانا ڈیٹا بیس، کلاسیکی ناولوں اور ان کتابوں کو جن کے جملہ حقوق محفوظ نہیں ہیں، چھاپنے کی سہولت ، آن لائن نظام ِادائیگی وغیرہ جیسی مفت سروسز متعارف کروائیں وہیں تفریحی ویڈیو والی ویب سائٹ یو ٹیوب کو ایک اعشاریہ پینسٹھ ارب ڈالر کے عوض خرید بھی لیا۔
انٹر نیٹ کے حوالہ سے ایک اور تبدیلی آن لائن ڈیسک ٹاپ اپلیکشنز کی صورت میں سامنے آئی۔ اس سال گوگل نے آن لائن ڈاکیومنٹ اور سپریڈ شیٹ بھی متعارف کروائے۔ اب گوگل ای میل (جی میل) یا گوگل اکاؤنٹ استعمال کر نے والے صارفین کمپیوٹر پر روایتی ورڈ پروسیسنگ اور سپریڈ شیٹ سافٹ وئر ڈاؤن لوڈ یا انسٹال کرنے کی بجائےگوگل کی مفت آن لائن ورڈ پروسیسنگ اور سپریڈ شیٹ سافٹ وئر کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ گوگل کے اس اقدام کو آئی ٹی کے حلقوں میں مائیکروسافٹ آفس کے لیے ایک چیلنج اور آن لائن ڈیسک کے نئے دور کی ابتدا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ تو تھا سال دو ہزار چھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی دنیا میں ہونے والی چند اہم تبدیلیوں کا ذکر۔ اب آئندہ سال میں ٹیکنالوجی ترقی کی کون سے حد پار کرتی ہے اور ہماری روزمرہ کی زندگی میں کیا تبدیلیاں لاتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائےگا۔ |
اسی بارے میں گوگل:نشانہ سوفٹ ویئرمارکیٹ28 August, 2006 | نیٹ سائنس 2006: پچاس پسندیدہ سائیٹس15 August, 2006 | نیٹ سائنس ویب کا پندرہ سالہ سفر: ایک جائزہ08 August, 2006 | نیٹ سائنس گوگل نے یوٹیوب خرید لیا10 October, 2006 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ پر آزادیِ اظہار کو خطرہ 28 October, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||