گوگل:نشانہ سوفٹ ویئرمارکیٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرچ انجن گوگل اپنی موجودہ کمیونیکیشن سروسز کو وسعت دینے کی غرض سے مختلف کمپنیوں کے لیئے مفت سوفٹ وئیر پروگرام شروع کر رہی ہے۔ اس نئے اقدام سے گوگل کا مائیکرو سوفٹ کے ساتھ براہ راست مقابلہ شروع ہو جائے گا۔ گوگل کا بنیادی کام سرچ اور اشتہارات سے متعلق ہے۔ اس کے حریف مائیکرو سوفٹ نے حال ہی میں اپنا ’آفس پیکج‘ اپ ڈیٹ کیا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا حالیہ اقدام کمپنیوں کی جانب سے انفرادی سروسز کی بجائے تمام سوفٹ ویئر پیکجز کے مطالبے کا جواب ہے۔ اس سال کے آخر تک گوگل اس مفت سوفٹ ویئر کے باقیمت ورژن کی پیشکش بھی کرے گا۔ اس ورژن کی قیمت کے بارے میں طے کیا جانا ابھی باقی ہے۔ اس ورژن میں کسی قسم کی اشتہارات نہیں ہوں گے۔ صارفین کے لیئے مذکورہ سوفٹ ویئرگوگل کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ کسی ویب سائٹ سے سوفٹ ویئر کی ڈاؤن لوڈنگ کا مرحلہ کمپنیوں کے لیئے کافی گراں قیمت ہوتا ہے اور اس میں وقت بھی کافی لگتا ہے۔ گوگل کے جنرل مینیجر آف اپلیکیشن کا کہنا تھا کہ یہ سوفٹ ویئر صارفین کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے یعنی کمپیوٹر صارف اسے باآسانی استعمال کر سکیں گے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مائیکرو سوفٹ کے مقابلے میں گوگل کا اپنے صارف کے ساتھ زیادہ دوستانہ رویہ ہے۔ گوبل کراؤن کیپٹل کے ایک تجزیہ نگار مارٹن کا کہنا تھا کہ مائیکرو سوفٹ کے سوفٹ ویئرکی پیچدگی کے باعث کارپوریٹ ایگزیکٹوز اس کو استعمال کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا آپ مائیکرو سوفٹ کے سافٹ ویئر کی پیچدگیوں میں الجھے رہیں گے یا گوگل کے آسان کمپوٹر پروگرام کو ترجیح دیں گے؟۔ لیکن اس کے ساتھ ان کا اصرار تھا کہ گوگل کی حالیہ پیشکش کسی طرح سے بھی ونڈوز کا نعم البدل ثابت نہیں ہو سکتی ہے اور گوگل کی اس پیشکش کا مقصد کسی کمپیوٹر پروگرام کو ختم کرنا بھی نہیں ہے۔ یہ اعلان گوگل کی آکشن ویب سائٹ ’ای بے‘ کی شراکت سے ویب سائٹ پر خاص اشتہارات کی پیشکش کے بعد کیا گیا ہے۔ دونوں کمپنیاں اپنی ’کلک ٹو کال سروس‘ کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اس سروس کے ذریعے صارفین ’ای بے‘ کے سکائی پی اور گوگل ٹاک کی مدد سے اشتہاری کمپنی کو براہ راست فون کال کر سکیں گے۔ |
اسی بارے میں گوگل پر جینٹ جیکسن کی تلاش23 December, 2005 | نیٹ سائنس نہیں بتائیں گے، گوگل کا جواب20 January, 2006 | نیٹ سائنس گوگل، پرائیویسی خطرے میں11 February, 2006 | نیٹ سائنس گوگل امریکی عدالت میں14 March, 2006 | نیٹ سائنس ’گوگل معلومات حوالے کردے‘19 March, 2006 | نیٹ سائنس گوگل کا مفت آن لائن کیلینڈر13 April, 2006 | نیٹ سائنس گوگل کا آن لائن نظام ِادائیگی29 June, 2006 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||