گوگل پر جینٹ جیکسن کی تلاش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور ’سرچ انجن‘ گوگل نے سنہ 2005 کے دوران انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے افراد اور اشیاء کی فہرست جاری کی ہے۔ امریکی گلوکارہ جینٹ جیکسن کا نام اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ گو کہ ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران جنیٹ جیکسن کی بے لباسی کامعاملہ گزشتہ برس پیش آیا تھا تاہم اس برس بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ افراد کو جنیٹ سے متعلق معلومات کی تلاش رہی۔ جنیٹ نے اس دوڑ میں اپنے بھائی مائیکل جیکسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو کہ خود بھی اپنے اوپر چلنے والے مقدمے کی وجہ سے خبروں میں رہے۔
تلاش کردہ لوگوں میں ایک اور اہم نام برٹنی سپیئرز کا بھی ہے جن کے حاملہ ہونے کی خبر نے انہیں سرخیوں میں رکھا۔ گوگل کے مطابق برٹنی سپیئرز کے حاملہ ہونے اور ستمبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے موقع پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے انٹرنیٹ کے ذریعے ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ برٹنی اس برس یاہو ’سرچ انجن‘ پر بھی سب سے زیادہ تلاش کردہ شحضیت رہی ہیں۔ ان مشہور شخصیات کے علاوہ تلاش کردہ چیزوں میں سب سے زیادہ دلچسپی ڈیجیٹل موسیقی اور اس سے متعلقہ اشیاء میں دیکھنے میں آئی۔ گوگل کی شاپنگ ویب سائٹ پر تلاش کے لیےمخصوص جگہ پر درج کیے جانے والے پہلے دس الفاظ میں سے چار کا تعلق امریکی ادارے ’ایپل‘ کے مشہور ِزمانہ ’ آئی پوڈ ‘ سے تھا جس یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اس آلۂ موسیقی میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔ لیکن ایک قابلِ ذکر بات یہ بھی ہے کہ گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کردہ الفاظ کی فہرست میں صرف مشہور شخصیات کے نام اور آلہ جات ہی شامل نہیں بلکہ اس برس آنے والی قدرتی آفات بھی ان میں شامل ہیں۔ اس برس دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے گوگل کی ویب سائٹ کے ذریعے سونامی، سمندری طوفان کٹرینا اور پاکستان اور کشمیر میں آنے والے زلزلے سے متعلق بھی معلومات تلاش کیں۔ ان قدرتی آفات کے علاوہ سات جولائی کو لندن میں ہونے والے بم دھماکوں سے متعلق خبریں اور معلومات بھی لوگوں کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ | اسی بارے میں گوگل: دنیا کی سب سے بڑی کمپنی08 June, 2005 | نیٹ سائنس گوگل: آن لائن بات چیت کا آغاز 24 August, 2005 | نیٹ سائنس ’گوگل‘ کا امریکہ آن لائن میں حصہ21 December, 2005 | نیٹ سائنس جیکسن کوطرز زندگی بدلنا ہوگا15 June, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||