’گوگل‘ کا امریکہ آن لائن میں حصہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا ’ٹائم وارنر‘ کی ذیلی کمپنی ’اے او ایل‘ میں ایک ارب ڈالر کا حصہ ہے جو اس کمپنی کے حصص کا پانچ فیصد خرید لیا ہے۔ یہ سودا بہت طویل گفت و شنید کے بعد طے پایا۔ اس سے ’اے او ایل‘ کی کل قیمت کا تعین بھی ہو گیا ہے جو کہ بیس ارب ڈالر ہے۔ ان دونوں کمپنیوں کے اشتراک سے ’گوگل‘ کے صارفین کو ’اے او ایل‘ کی خدمات بھی آسانی سے دستیاب ہوں گی۔ اس معاہدے سے ’مائیکروسوفٹ‘ کمپنی کے ’اے او ایل‘ کے ساتھ اشتراک کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ ’ٹائم وارنر‘ کے چیف ایگزیکٹیو ڈک پارسنز کا کہنا ہے کہ ’ہم گوگل کے ساتھ اس اہم تعلق کے قیام پر بہت خوش ہیں‘۔ ’مائیکروسوفٹ‘ نے بھی ’اے او ایل‘ کے حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاکہ وہ اپنے انٹرنیٹ کو ’اے او ایل‘ کے ساتھ ملا کر استعمال کر سکے۔ اس معاہدے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ’گوگل‘ ’مائیکروسوفٹ‘ کو اس پرکشش کاروبار میں بڑا کھلاڑی بننے سے روکنا چاہتا ہے۔ ’اے او ایل‘ اس وقت ’گوگل‘ کا سب سے بڑا گاہک ہے۔ اس سال کے پہلے نو ماہ میں ’گوگل‘ کو اپنی آمدنی کا دس فیصد یعنی تقریباً تینتالیس کروڑ ڈالر ’اے او ایل‘ سے حاصل ہوا ہے۔ ٹائم وارنر کمپنی کو بھی ایک بڑے ساتھی کی تلاش تھی تاکہ وہ اپنے کاروبار میں اضافہ کر سکے۔ سنہ دو ہزار میں ’اے او ایل‘ کی خریداری کے بعد ’ٹائم وارنر‘ کے حصص کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی جو کہ پچاسی ڈالر سے گر کر اب اٹھارہ ڈالر ہو گئی ہے۔ ’اے او ایل‘ کے بانی سٹیو کیس نے پچھلے ہفتے ’اے او ایل‘ کی ٹائم وارنر سے علیحدگی کے مطالبے کی حمایت کی۔ ’یاہُو‘ کمپنی بھی اس سلسلے میں ٹائم وارنر کے ساتھ خریداری کے لیے مذاکرات کے عمل میں شامل رہی ہے لیکن نومبر میں اس نے یہ ارادہ ترک کر دیا تھا۔ |
اسی بارے میں محبت کی تلاش میں انٹرنیٹ دھوکے19 November, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ فون میں ہیکروں کی دلچسپی20 September, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل 10 September, 2005 | نیٹ سائنس ڈیجیٹل لائبریری منصوبے پرتنقید13 August, 2005 | نیٹ سائنس یاہو کی چین میں بڑی سرمایہ کاری12 August, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||