محبت کی تلاش میں انٹرنیٹ دھوکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا میں انٹرنیٹ پر جیون ساتھی تلاش کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کو ملانے والی دوبڑی کمپنیوں پر امریکہ میں دھوکے اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایک میچ ڈاٹ کام پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو جعلی ای میل جاری کرتی تھی اور اس کے علاوہ اپنے ملازمین کو گاہکوں کے ساتھ ڈیٹ پر بھی بھیجتی رہی ہے۔ یاہو کے خلاف بھی ایک قانونی دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔ میچ ڈاٹ کام نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی ہے لیکن اس نے اپنے خلاف قانونی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یاہو نے بھی اپنے مقدمے پر تبصرہ نہیں کیا۔ ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ پچاس لاکھ افراد جیون ساتھی کی تلاش میں میچ ڈاٹ کام پر جا چکے ہیں۔ لوگ ممکنہ جیون ساتھی سے رابطے کروانے کے لیے انٹرنیٹ ڈیٹنگ کمپنیوں کو تیس ڈالر مہینہ فیس ادا کرتے ہیں۔ میچ ڈاٹ کام پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو ایسے گاہکوں کے ساتھ ڈیٹ کا ڈرامہ کرنے کے لیے بھیج دیتی تھی جنہیں انٹرنیٹ پر اشتہار کے بعد کوئئ رابطہ نہیں کرتا تھا۔ اس کا مقصد گاہکوں کی دلچسپی برقرار رکھنا تھا۔ ایک مختلف مقدمے میں یاہو پر دھوکہ دہی اور فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔ فلوریڈا میں ایک درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈیٹنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جعلی پروفائل لکھی ہوئی تھیں۔ | اسی بارے میں پاکستان:’نیٹ کے جیالے‘08 September, 2003 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ کانظام چلانے پر اختلاف19 July, 2005 | نیٹ سائنس پاکستان میں انٹرنیٹ کے دس سال12 August, 2005 | نیٹ سائنس پاکستان میں انٹرنیٹ کا مستقبل14 August, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل 10 September, 2005 | نیٹ سائنس انٹرنیٹ پر امریکہ کا کنٹرول15 November, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||