انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوگل نے کمپنی کے مستقبل کے تعین کے لیے انٹرنیٹ کے بانی ونٹ سرف کی خدمات مکمل اختیار کے ساتھ حاصل کی ہیں۔ نیٹ کی دنیا کی دیو مالائی شخصیت ونٹ سرف تین اکتوبر کو گوگل میں کام شروع کریں گے اور گوگل کو یہ بتائیں گے کہ انٹرنیٹ کے امکانات کیا ہو سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سرف کی ذمہ داری یہ ہو گی کہ وہ گوگل کو اس کے کام اور ان ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں میں مدد دیں جو گوگل نے اب تک حاصل کی ہیں۔ ونٹ سرف اب باسٹھ کے ہو چکے ہیں اور وہ انٹر نیٹ پر اس وقت سے کام کر رہے ہیں جب انٹر نیٹ شروع بھی نہیں ہوا تھا۔ وہ اس نیٹ ورک انجیئرنگ گروپ کے ساتھ کام کرتے تھے، جس نے آرپنیٹ کمپنی قائم کی جو بعد میں انٹرنیٹ کی پیش رو ثابت ہوئی۔ سرف آرپ نیٹ میں ان تصورات پر کام کر رہے تھے جنہیں ہم اب انٹرنیٹ کے نام سے جانتے ہیں۔ انہیں اسی بنا پر انٹرنیٹ کا بانی کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ہی ٹی سی پی / آئی پی کے وہ کلیے دیے جن سے اس بات کا تعین ہوا کہ کس طرح نیٹ لیبل ڈیٹا کو اِدھر اُدھر منتقل کریں گے۔ انہوں نےوہ بہت سی ابتدائی تکنیکی دستاویزات تحریر کیں جنہیں آر ایف سیز یعنی تبصرے کی درخواست کا نام دیا جاتا ہے۔ اپنی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں ونٹ سرف نے اتنا کہتے ہیں کہ انہیں جو خطاب دیا وہ بہت شاندار ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||