گوگل کی ’ذاتی‘ سرچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے اب ذاتی کمپیوٹرں کی سرچ کا پروگرام جاری کیا ہے۔ گوگل کے حکام اس نئے پروگرام کو ذاتی کمپیوٹروں کی یاداشت کہہ رہے ہیں۔ اس نے سافٹ ویئر کی مدد سے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو سرچ کی جا سکتی ہے۔ تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی ہارڈ ڈرائیو میں محفوظ مواد تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔ لوگ اس پروگرام کی مدد سے مائیکروسافٹ آؤٹ لُک یا مائیکروسافٹ ایکسپریس سے ای میل پیغامات یا ورڈ ایکسل اور پاور پوائنٹ جیسے پروگراموں سے فائلیں ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے سافٹ ویئر سے انٹرنیٹ ایکسپلورر سے کھولے گئے ویب صفحات اور اے او ایل کے نسٹٹن مسینجر کے پیغامات بھی سرچ کیے جا سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نیا پروگرام گوگل کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مائیکروسافٹ اور ایپل بھی اس طرح کے پروگرام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرقچ انجنز کی دنیا میں گوگل کا نام سرِفہرست ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کی طرف سے نئے پروگرام کے اجراء کے بعد لوگوں کا گوگل سے رشتہ مضبوط تر ہو جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||