BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یاہو اور ہاٹ میل کا مقابلہ
جی میل
انٹر نیٹ سرچ انجن ’گُوگل‘ یاہو اور ہاٹ میل کی طرز پر ای میل سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گُوگل نے اپنی ای میل سروس کا نام جی میل رکھا ہے اور اس کا وعدہ ہے کہ نئی سروس میں غیر ضروری ای میلوں کو ڈیلیٹ کرنے کا مسئلہ نہیں رہے گا۔

جی میل میں وصول ہونے والے پیغامات کو موضوعات کے مطابق ترتیب بھی دیا جاسکے گا۔

گوگل کے مطابق جی میل کا منصوبہ ابھی تک تجربات کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور عام صارفین کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ اس کو گوگل کے ویب سائٹ www.gmail.com پر مفت فراہم کیا جائے گا۔

گوگل اپنے صارفین کو ایک گیگا بائٹ تک کی سٹوریج فراہم کرے گا جو کہ یاہو اور ہاٹ میل کی طرف سے فراہم کی جانے والی سٹوریج سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ایک گیگا بائٹ میں پانچ لاکھ صفحات کے برابر ای میل پیغامات کو ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔

گوگل کے شریک بانی لیری پیج کو ای میل سروس شروع کرنے کا خیال گوگل کے صارفین کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر آیا۔

ایک خاتون صارف نے شکایت کی تھی کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے اور انہیں کہیں اور محفوظ کرنے پر صرف کرتی ہیں تاکہ اپنے ای میل اکاؤنٹ کو مقررہ حد میں رکھا جا سکے۔

اس نے گُوگل کی انتظامیہ سے اس مسئلے کے حل میں مدد طلب کی ہے۔

جی میل ای میل سروس کے نئے نظریے کے مطابق کام کرے گا جس میں پیغام کو ڈھونڈنے اور ترتیب دینے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔

اگرچہ سرچ انجن مارکیٹ میں گُوگل کا حصہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کچھ کم ہوا ہے لیکن اس کے باوجود سرچ انجنوں میں سب سے آگے ہے۔

گُوگل کی مقبولیت میں گزشتہ ماہ ہونے والی کمی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یاہو نے گُوگل کی ٹیکنالوجی کو اپنی سائیٹ پر سرچ انجن کے طور پر پیش کرنا بند کر دیا ہے۔

اس کے بجائے یاہو اب اپنے سرچ انجن کو استعمال میں لا رہا ہے جو اس نے سرچ کمپنیوں انکٹومی، اوورٹیور اور آلٹاوسٹا کو خریدنے کے بعد تیار کیا ہے۔

جی میل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نئی سروس میں فالتو اور غیر ضروری ای میلوں یا سپیم سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے فلٹر لگائے گئے ہیں جو سپیم پر کام کرنے والی جی میل ٹیم کو باقاعدگی سے اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔

یاہو اور ہاٹ میل کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ وہ سپیم فلٹر فراہم کرتے ہیں لیکن کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی فالتو ای میلوں کی بھرمار کا مسئلہ درپیش ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد