BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2003, 12:21 GMT 17:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل: تلاش بھارت تک

اطلاعات کے مطابق انٹرنیٹ کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل کے منتظمین بھارت میں ایک تحقیقی مرکز کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔

’وال سٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل آئندہ سال کے اوائل میں بھارت میں انجینیئرنگ کا ایک تحقیقی اور ڈیولپمنٹ مرکز کھولےگا۔ یہ مرکز بھارت میں ٹیکنالوجی کے اہم شہر بینگلور میں قائم کیا جائے گا۔

یہ امریکہ کے باہر کمپنی کا اس طرح کا پہلا مرکز ہوگا۔ امریکہ سے باہر گوگل کے اکیس مراکز ہیں لیکن وہ سارے خرید و فروخت کا کام دیکھتے ہیں۔

گوگل کے ایک سینیئر اہلکار وین روزِنگ نے میگزین کو انٹرویو میں بتایا ’ہمیں مزید اچھے انجینیئر چاہئییں۔ اور یہ بات طے ہے کہ بھارت میں کافی ہنر مند کمپیوٹر سائنسداں موجود ہیں۔‘

گوگل کا صدر دفتر امریکہ میں ماؤنٹین ویو میں واقع ہے اور اس کے تحقیق کار اور انجینیئر یہاں کے علاوہ کیلی فورنیا میں سینٹا مونِکا میں کام کرتے ہیں۔

گوگل میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں، جن میں نصف تکنیکی یا انجینیئرنگ کا کام کرتے ہیں۔

وین روزِنگ کا کہنا ہے کہ کمپنی اس دائرے میں وسعت کرنا چاہتی ہے جہاں سے اس کا عملہ منتخب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بھارت کے حالیہ دورے میں وہاں موجود ٹیلنٹ سے کافی متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ بات ظاہر ہے کہ بھارت ایک بڑی قوت بن رہا ہے۔‘

کئی امریکی اور یورپی کمپنیاں اپنے کام کا کچھ حصہ بھارت میں کم قیمت پر کرواتی ہیں، جس سے ان ممالک میں تشویش بھی پائی جاتی ہے کہ وہاں روزگار کے مواقع کم کئے جا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد