BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 April, 2004, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل اربوں کے شیئر جاری کرے گا
News image
گوگل کے بانی انتہائی امیر ہونے والے ہیں
انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص جاری کر رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ تقریباً دو ارب ستر کروڑ ڈالر مالیت کے حصص جاری کر رہی ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حصص کا اندراج ناسڈاک یا نیو یارک سٹاک ایکسچینج میں کرائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کمپنی کو بیس ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ پہنچے گا۔

اس نئی پیش رفت کے باعث گوگل کے بانی سرگے برِن اور لیری پیچ ارب پتی ہونے والے ہیں جبکہ دیگر ملازمین لاکھوں ڈالر کمائیں گے۔ اس موقعہ پر ابتدائی بولی ( آئی پی او) لگانے والوں میں مارگن سٹینلے اور کریڈٹ سویس فرسٹ باسٹن سب سے آگے ہوں گے۔

گوگل نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے حصص نیلامی کے ذریعے فروخت کرے گی۔ اس غیر عمومی اقدام کا مقصد عام لوگوں کو یہ موقع فراہم کرنا ہے کہ وہ گوگل کے حصص کی تجارت سے پہلے ہی سٹاک خرید سکیں۔

روایتی طور پر آئی پی او کا طریق کار صرف بڑی کمپنیوں کے لئے مخصوص ہے جس میں انویسٹمنٹ بینکرز اپنے اہم خریداروں کو حصص فروخت کرتے ہیں۔

توقع ہے کہ کھلی منڈی میں گوگل کے حصص کی تجارت موسم گرما کے اختتام پر شروع ہو جائے گی۔

گو کہ گوگل ایک مفت سروس ہے پھر بھی کمپنی نے گزشتہ برس دس اور رواں سال میں چھ کروڑ ڈالر منافع کمایا ہے۔

گوگل نےامریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ’گوگل ایک روایتی کمپنی نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایک ایسی کمپنی بنانا چاہتے ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد