گوگل کے براؤزر پر قیاس آرائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیٹ پر آج کل یہ افواہیں گرم ہیں کہ سرچ انجن گوگل اپنا ایک نیا براؤزر تیار کررہا ہے۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی ہے جب امریکی اخبارنیو یارک پوسٹ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ مائیکرو سوفٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر تیار کرنے والے مائیکرو سوفٹ کے چار سابق ملازم اب گوگل میں چلے گئے ہیں اور ایک نیا براؤزر تیار کرنے میں سرگرم ہیں۔ مائیکروسوفٹ سے گوگل میں جانے والوں میں ایڈم باس ورتھ بھی ہیں جنہوں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انٹرنیٹ اور سیکورٹی کے ماہرین کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال نہ کریں جب تک مائیکروسوفٹ اس میں موجود خامیوں کا تدارک نہیں کرتا۔ کچھ عرصے پہلے سامنے آنے والے موٹزیلا کمپنی کے براؤزر فائر فوکس کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ بات کافی اہم ہے کہ براؤزر بنانے کے لئے موٹزیلا کا کانفرنس گوگل کے کیمپس میں منعقد کیا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے حالیہ دنوں میں صارفین کو یہ مشورہ دیا ہے کہ سیکورٹی کے خدشات کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنا بند کردیں۔ براؤزر بنانے کے بارے میں خود گوگل نے ان افواہوں پر کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||