BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 May, 2005, 19:08 GMT 00:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل کی نظر خبروں کے معیار پر
News image
تبدیلیوں کے بعد معتبر اداروں کی خبریں تلاش کے نتائج میں پہلے نمودار ہونگیں۔
انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اپنی ویب سائٹ پر خبروں کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

گوگل نے امریکہ میں ایک ایسے پیٹنٹ کی درخواست دائر کی ہے جس کے بعد گوگل سرچ انجن پرخبروں کی تلاش ان کے معیار پر منحصر ہوگی نہ کہ ان کی افادیت پر۔

مثال کے طور پر اسِ وقت گوگل پر اگر کسی موضوع پر کوئی خبر تلاش کی جائے تو اُس موضوع سے متعلق انٹرنیٹ پر موجود ہزاروں نتائج معیار کی تفریق کے بغیر ہی سامنے آجاتے ہیں۔ یعنی یہ ضروری نہیں کہ بی بی سی یا سی این این جیسے متعبر اداروں کی خبریں تلاش کے نتیجے میں پہلے صفحات پر آئیں بلکہ ان کی بجائے کئی دوسرے چھوٹے اداروں کی خبریں جو تلاش کے لئے ٹائپ کئے گئے الفاظ سے زیادہ افادیت رکھتی ہیں پہلے صفحات پر آجائیں۔

لیکن نئے نظام کے بعد خبروں کے ذرائع اور اداروں کی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی تلاش کے نتیجے میں وہ خبریں پہلے سامنے آئیں گی جو روایتی طور پر معتبر اداروں کی ہونگی۔

لیکن کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ خبروں کے معیار کو طے کرنا ایک غیر معروضی عمل ہے اور سرچ انجن کے موجودہ نظام سے جو محض افادیت اور تاریخ پر مبنی ہے، بہت مختلف ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد