BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 November, 2004, 07:43 GMT 12:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوگل کی نئی سرچ سروس
News image
اب ’گوگل سکالر‘
گوگل سرچ انجن نے مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی مقالوں تک عام لوگوں کی رسائی کے لئے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔

’گوگل سکالر‘ نامی اس نئی سہولت سے تحقیقی مقالے، کتاببیں اور تعلیمی اداروں کی ویب سائٹ پر موجود مواد تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکے گی۔ اس مفت سروس میں فزکس سے لے کر کمپیوٹر سائینس تک مختلف مضامین کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اگرچےکئی تعلیمی اداروں کے ریسرچ پیپر وغیرہ انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن اب تک ایسے کئی تحقیقی مسودے ہیں جن تک لوگوں کی رسائی عام سرچ انجن کے ذریعے ممکن نہیں۔

گوگل کی اس سروس لانچ کرنے کی تیاری میں اسے مختلف تعلیمی اداروں کے تعاون حاصل ہوا جنہوں نے بہت سا ایسا مواد جس تک پہلے مخصوص رسائی تھی، اسے اس سرچ انجن کے ذریعے عام کرنے میں مدد کی۔ تاہم ابھی بھی ایسی کچھ ویب سائٹس ہیں جن پر موجود مواد کے لئے ادائیگی کرنا ضروری ہے۔

گوگل کی اس نئی سروس سے محقیقین کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کو بھی بہت مدد ملے گی اور اس سے ان حلقوں میں انٹرنیٹ کے استعمال کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد