گوگل سرچ انجن بحال ہو گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک نئے وائرس نے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل کوبری متاثر کیا ۔ جس سے اس کے سٹاک مارکیٹ میں شیز کو فلوٹ کرنے کے منصوبے کودھچکا لگا ہے۔ اس نئے وائرس کے حملے کی وجہ سے گوگل جس کو روزانہ دو سو ملین سوالات کا موصول ہوتے ہیں کئی گھنٹے تک خراب رہا۔ انٹرنیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے وائرس کو کنٹرول کر لیا ہے اوراب اس سرچ انجن کو اب پہلے کی طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس نئے وائرس کو مائی ڈّوم کا نام دیا گیا ہے اور اس کے حملے کی وجہ سے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن گوگل یورپ میں کئی گھنٹووں تک بند رہا۔ سرچ انجن میں خرابی کی پہلی رپورٹ برطانوی وقت کے مطابق چار بج کر تیس منٹ پر ملی اور یہ مسائل کئی گھنٹے تک جاری رہے۔ ماہرین کے مطابق نئے وائرس میں ایک نئی تکنیک استعال کی جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ گوگل کی انتظامیہ کے مطابق گوگل کی مالی حثیت چھتیس عرب ڈالر سے زیادہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||