سرچ سافٹ ویئرز کی دوڑ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکروسافٹ اور گوگل کے درمیان جاری دوڑ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کو ہے۔ مائیکروسافٹ سن دو ہزار چار کے اختتام تک ایک ایسا سرچ سافٹ ویئر مارکیٹ میں لانے والا جو کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو پر ہر طرح کی فائل تلاش کر سکے گا۔ مائیکروسافٹ کی طرف سے اس نئی پیش رفت کا اعلان گوگل کی جانب سے ایسا نیا سرچ سافٹ ویئر مارکیٹ میں لانے کے بعد کیا گیا ہے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ڈیٹا کی فہرستیں تیار کرتا ہے۔
دنیائے کمپیوٹر میں سرچ کرنے والے نئے نِت نئے سافٹ ویئرز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ گوگل، اے او ایل اور یاہو کے علاوہ دیگر چھوٹی کمپنیاں بھی نئے سرچ سافٹ بنانے میں مصروف ہیں۔ مائیکروسافٹ نے اپنے نئے سرچ سافٹ ویئر کا اعلان فنانشل تجزیہ نگاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران کمپنی نے پہلے سہ ماہی کی کارگزاری پر بات چیت کی۔ مائیکروسافٹ کے چیف فنانشل افسر جان کونرز کا کہنا ہے کہ نئے سافٹ ویئر کا تجرباتی ورژن اس سال کے اختتام تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ مائیکروسافٹ نے سرچ سافٹ ویئر کے میدان میں قدرے تاخیر سے قدم رکھا ہے اور اسے متعدد ایسے حریفوں کا سامناہو گا جنہیں پہلے ہی صارفین کی ایک بڑی تعداد کی سرپرستی حاصل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||