BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
آپ کی آواز
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آپ کی رائے : ونڈوز کا نیا اپ ڈیٹ
ونڈوز کا نیا اپ ڈیٹ
ناقدین کا کہنا ہے کہ ونڈوز بہت مستحکم آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے۔
مائیکرو سوفٹ نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی تاریخ میں سب سے اہم اپ ڈیٹ حال ہی میں ایس پی ٹو کے نام سے لانچ کیا ہے۔ مائیکروسوفٹ کا دعویٰ ہے کہ ونڈوز میں موجود زیادہ تر خامیوں کو یہ اپ ڈیٹ دور کرسکتا ہے۔

حال میں انٹرنیٹ پر ہونے والے ہیکر حملوں کے پیش نظر اس اپ ڈیٹ میں سب سے زیادہ اہمیت سیکورٹی کو دی گئی ہے۔ لیکن مائیکروسوفٹ پر مسلسل تنقید کی جاتی ہے کہ ونڈوز بہت مستحکم آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے۔

کیا آپ کے خیال میں ایس پی ٹو کے اپ ڈیٹ سے ونڈوز کے مسائل حل ہوجائیں گے؟ کیا خاص طور پر پاکستان اور انڈیا جیسے ممالک میں جہاں غیر قانونی سوفٹ وئیر استعمال کیا جاتا ہے یہ اپ ڈیٹ مددگار ثابت ہوگا؟ اگر آپ نے اب تک ایس پی ٹو استعمال کرلیا ہے تو آپ کا تجربہ کیسا رہا ہے؟

آپ کی رائے

یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں


امتیاز، فیصل آباد:
اب تو جو بھی آپریٹنگ سِسٹم ہیں، لینکس وِنڈوز اور دوسرے بھی، یہ سب ہی ہیک ہوجاتے ہیں۔ وِنڈوز اس لئے ہیک ہورہی ہے کیونکہ لوگوں کا نالیج ہی اتنا ہے کہ وہ صرف وِنڈوز ہی ہیک کرسکتے ہیں۔ لینکس بھی ہیک ہوتی ہے لیکن اس کا استعمال مشکل ہے، لاگن کیلئے اس لئے اس طرف کوئی نہیں آتا۔ ویسے لینکس بھی محفوظ نہیں ہے۔ ایس پی ٹو ایک اچھا قدم ہے۔

عابد عزیز، ملتان:
وِڈوز گریٹ ہے لیکن وائرس کے خلاف اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسے آسان اور محفوظ بنانا ہوگا۔

بدر چودھری، لندن:
میں نے کچھ مہینے پہلے لیٹسٹ پی سی بائی کیا تھا۔ میرا مطلب ہے، پی فور، تین اعشاریہ چار گیگاہرٹز، اور ایک ہزار چوبیس ریم۔ اور میرا کمپیوٹر فائین تھا، پھر میں نے ایس پی ڈاؤنلوڈ کیا اس کے بعد میرے کمپیوٹر کے کچھ پروگرام سلو ہوگئے ہیں۔ اس لئے میں نے ایس پی ٹو انانسٹال کردیا۔

محمد اسد خان، ملتان:
وِنڈوز پاپولر ہے کیونکہ اس کا استعمال آسان ہے۔ اگر لینکس بھی آسان ہوتا تو اس کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوتا۔

رضوان الحق، پیرس:
میں ایس پی ٹو استعمال کررہا ہوں، کافی کول ہے۔ کافی ساری پرابلم کو ٹھیک کردیا گیا ہے۔ اور اسے استعمال کرتے ہوئے خاصہ سیکیور بھی محسوس کررہا ہوں۔ لیکن میرے خیال میں مائکروسافٹ کو ایس پی تھری یا ایس پی فور بھی ریلیز کرنے پڑے گی۔ یہ تو ایک جنگ ہے، دیکھتے ہیں مائکروسافٹ کب تک اپنی پراڈکٹس کو مکمل سیکیور کرتا ہے اور اسے ہیکر اور باقی حملہ آوروں سے صاف کرتا ہے۔

سہیل وکٹر، جہلم:
وِنڈوز ایکس پی کو انسٹال کرنے میں کافی وقت لگا، اور بہت جلدی کرپٹ ہوگیا۔

ساجد پرویز، اسلام آباد:
میں نے ابھی تک ایس پی ٹو استعمال نہیں کیا ہے۔ میں انتظار کررہا ہوں کہ مائکروسافٹ اس کو مزید بہتر کرے۔ میرا آپ تمام حضرات کو مشورہ ہے کہ انٹرنیٹ پر یوزر اکاؤنٹ کے ذریعے آیا کریں اور جب نئی وِنڈوز انسٹال کریں تو اس کے پاسورڈ ضرور استعمال کریں۔ یہ مائکروسافٹ کا انسٹرکشن ہے۔

محمد سرور، پاکستان:
ونڈوز اچھا اوپریٹنگ سسٹم نہیں ہے۔ لینیکس کے سرور زیادہ محفوظ اور مستحکم ہیں اور مفت بھی ہیں۔ ونڈوز کو ہیک کرنا بہت آسان ہے۔

عبدل قادر، پاکستان:
ہمیں تو کنکشن کی فکر رہتی ہے، اپ ڈیٹ تو دور کی بات ہے۔ کنکشن کت رفتار اتنی کم ہوتی ہے کہ ہم تو یہ سوفٹوئیر ڈاؤن لوڈ کر ہی نہیں سکتے۔

عثمان، پاکستان:
مائیکروسوفٹ اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود ہمیں قبول ہے۔ ہمیں تو ونڈوز ہی استعمال کرنا ہے اس لیے اس کی خامیاس تلاش کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔

غلام نبی شیخ، پاکستان:
جن لوگوں کو ونڈوز سے شکایت ہے وہ اکثر نقلی سی ڈیز کا استعمال کرتے ہیں اور پھر ونڈوز کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔

ملک احمد، پاکستان:
مائیکروسوفٹ کچھ بھی کر لے ہیکرز اور وائیرس سے محفوظ نہیں ہوگا۔

طارق ملک، پاکستان:
اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔ دعا ہے کہ نیا اپ ڈیٹ ونڈوز کی ساخ کو نقصان نہ پہنچائے۔

محمد فراز خان، پاکستان:
مائیکروسوفٹ ہمیشہ بہتری کا دعویٰ کرتا ہے مگر بہتری بہت کم رفتار سے ہو رہی ہے۔ شاید مائیکروسوفٹ کا نیا اپ ڈیٹ تمام مسائل حل نہ کر سکے مگر اب تک یہ سب سے بہترین ضرور ہوگا۔

عمر فاروق، برطانیہ:
ایس پی ٹو کافی مفید ہے مگر اپنے کمپیوٹر کو وائیرس سے بچانے کے لیے کسی اچھے ’اینٹی وائیرس‘ سوفٹ وئیر کا استعمال ضروری ہے۔

غلام فرید شیخ، پاکستان:
یہ تو وقت ہی بتائےگا کہ یہ نیا سوفٹ وئیر کتنا مفید ہے۔

ریاست علی، پاکستان:
یہ کہنا مشکل ہے کہ نیا اپ ڈیٹ ونڈوز کو درپیش تمام مسائل کا حل کر دے گا کیونکہ ونڈوز کی سکیورٹی کمزوری کی اصل وجہ ’کونٹیکسٹ سوچنگ‘ ہے۔ آنے والے دنوں میں لائینیکس کا بول بالا ہوگا کیونکہ اس کی سکیورٹی بہتر ہے۔

نامعلوم، پاکستان:
اگر مائیکروسوفٹ نے بنایا ہے تو نیا اپ ڈیٹ اچھا ہی ہوگا۔ باقی پاکستانی کوئی نہ کوئی حل نکال ہی لیں گے اس سوفٹ وئیر کو استعمال کرنے کا۔

فرحان، سعودی عرب:
جو بھی مائیکروسوفٹ دے گا ہمیں تو وہی استعمال کرنا پڑے گا کیونکے اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔

امجد شیخ، سویڈن:
ایس پی ٹو محظ ایک مذاق ہے۔ اس سوفٹ وئیر میں نیا کچھ بھی نہیں ہے۔ ایک فائیر وال ہے جو پہلے سے ونڈوز ایکس پی کا استعمال کرنے والوں کو دستیاب تھی۔ مائیکروسوفٹ ہر دن اس سوفٹ وئیر کے تین قدم رلیز کرتا ہے۔ شاید یہ کچھ لوگوں کے لیے مفید ہو مگر جو لوگ نیٹورک ڈسکس شئیر کرتے ہیں ان کے لیے یہ صرف ایک مذاق ہے۔

ہارون رشید، پاکستان:
میں نے ابھی اپنے ایکس پی کو اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے۔ فی الحال تو مجھے ’سپائی وئیر‘ اور ’ٹروجن‘ نے بہت پیشان کر رکھا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ اپ ڈیٹ کے بعد مسئلہ حل ہوتا ہے یا نہیں۔

معصوم جان، پاکستان:
پاکستانی کنکشن پر ای میل نہیں کھلتی یہ اتنا بڑا اپ ڈیٹ کیسے ڈاؤن لوڈ ہوگا؟ مائیکروسوفٹ کو پاکستان کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔

بلال خان، پاکستان:
اسی ایم بی کا یہ اپ ڈیٹ پاکستانیوں کے لیے بےکار ہے کیونکہ انہوں نے تو پھر بھی وہی تیس روپے والی نقلی سی ڈی سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہے۔ مائیکروسوفٹ نے صرف اپنا وقت برباد کیا ہے۔

سلمان نجیب، پاکستان:
مائیکروسوفٹ ونڈوز ایکس پی مائیکروسوفٹ کے دیگر اوپریٹنگ سسٹمز کے مقابلے کافی محفوظ ہے، مگر اس کے کچھ مسائل ہیں جو شاید ایس پی ٹو حل کر دے۔ اگر یہ مسائل حل ہو جائیں تو ونڈوز ایکس پی دنیا کا بہترین اوپریٹنگ سسٹم بن جائےگا۔

زیشان میمن، پاکستان:
مجھے امید ہے کہ ونڈوز کا نیا اپ ڈیٹ ایکس پی کو کافی حد تک محفوظ بنا دےگاآ ونڈوز ایکس پی پہلے ہی بہت اچھا ہے اور اب اور بھی بہتر ہو جائےگا۔

جاوید اقبال ملک، پاکستان:
اس میں کوئی شک نہیں کہ ونڈوز ایکس پی میں کئی اعلیٰ خوبیاں ہیں مگر پھر بھی کچھ خامیاں رہ جاتی ہیں، مثلاً ونڈوز ایک یوزر کے لیے تو ٹھیک ہے مگر نیٹورکنگ کے لیے بہت بھاری پڑ جاتا ہے جس سے اس کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ شاید ایس پی ٹو ان مسائل کا حل کر سکے گا۔

عمر آفتاب، برطانیہ:
مائیکروسوفٹ اور دیگر بڑی کارپوریشنز چاہتی ہیں کہ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کے خریداری کے رویوں اور انٹرنیٹ پر جانے کی ترجیحات پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔ اس طرح ان کے لیے اشتہارات بھجوانا آسان ہو جاتا ہے۔ ایس پی ٹو اسی زنجیر کی ایک کڑی ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ عام لوگوں کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کی جا رہی ہے۔

عبید خان، امریکہ:
یہ پیسہ بنانے کا ایک اور طریقہ ہے، اپ ڈیٹ تو نام کا ہے۔

شیر یار خان، سنگاپور:
مائیکروسوفٹ کا ونڈوز اوپریٹنگ سستم بہت کارآمد ہے اگر اسے استعمال کرنے والے ناجائز طریقوں سے اس کا فائدہ نہ اٹھائیں۔ اس اپ ڈیٹ سے کافی حد تک بہتری ہوگی مگر ہیکرز اس کا فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کریں گے۔ ونڈوز میں ایسا کوئی حفاظتی دروازہ ہونا چاہیے جو دراندازوں کو روک سکے۔

فرحان احمد، کینیڈا:
ہر تالے کی کوئی نہ کوئی چابی ضرور ہوتی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کا توڑ بھی لوگ جلد ہی نکال دیں گے۔

صلاح الدین، جرمنی:
مائیکروسوفٹ کی ہر چیز ’یوزر فرینڈلی‘ ہوتی ہے۔ ناقدین کو اگر زیادہ تکلیف ہے تو وہ اپنا الگ اوپریٹنگسٹم بنا لیں۔ مائیکروسوفٹ کو سلام جس نے دنیا کو ایک نئی روشنی دی۔ پاکستان اور بھارت تو ویسے ہی ہر چیز کی نقل کرتے ہیں، آپ کسی اور کی مثال دیں۔

قیصر، چین:
اس اپ ڈیٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں نے استعمال کر کے دیکھا ہے اس سے صرف کمپیوٹر کی رفتار انتہائی کم ہو جاتی ہے اور کچھ نہیں ہوتا۔ اب تو اس اپ ڈیٹ کو اپ ڈیٹ کرنا پڑےگا۔

س شاہ،نامعلوم:
سکیورٹی کسی چیز کا نام نہیں ہے یہ تو ایک مسلسل مہم ہے جو چلتی رہتی ہے۔ کبھی ہیکر آگے نکل جاتا ہے اور کبھی سکیورٹی بنانے والے۔

عبدل غفور، کینیڈا:
میں نے ابھی ایس پی ٹو استعمال نہیں کیا مگر مجھے خوشی ہے کہ یہ رلیز ہو گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ مگر شاید بھارت اور پاکستان میں اتنا کارآمد نہ ہو کیونکہ وہاں نقلی سوفٹ وئیر استعمال کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

محمد امین، امریکہ:
ونڈوز ایکس پی کے ساتھ میرا تجربہ اچھا نہیں رہا ہے۔ مگر شاید نئے اپ ڈیٹ سے اس کے مسائل حل ہو جائیں۔

طارق محمود، پاکستان:
جیسا بھی ہے ونڈوز ایک نشا ہے۔ پاکستان میں ہمیں اس کی خامیاں بھی قبول ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں بہتری ہی آ رہی ہے۔

محمد ندیم، کینیڈا:
میرے خیال میں ونڈوز اس وقت زیادہ محفوظ نہیں ہے۔ شاید نیا اپ ڈیٹ اسے محفوظ بنا دے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد